اردو

urdu

راجستھان: کورونا وائرس کے پیش نظرضمنی انتخابات ملتوی

By

Published : Mar 18, 2020, 2:34 PM IST

جے پور، جودھ پوراور کوٹہ میں نو تشکیل شدہ 6 میونسپل کارپوریشنز کے انتخابات کو 6 ہفتوں کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی، اس معاملے میں ریاستی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عدالت کے تحریری حکم کے بعد ہی کمیشن اس سلسلے میں کوئی فیصلہ لے گا۔

کورونا وائرس:راجستھان میونسپل کارپوریشن انتخابات چھ ہفتوں کے لئے ملتوی
کورونا وائرس:راجستھان میونسپل کارپوریشن انتخابات چھ ہفتوں کے لئے ملتوی

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ہونے والے تین اضلاع کی 6 نو تشکیل شدہ میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخابات کو آئندہ 6 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق جسٹس سنگیت لوڑھا کے بنچ نے ریاستی حکومت کی درخواست سمیت دیگر درخواستوں کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا ہے۔

ریاستی حکومت نے عدالت میں جانے اور انتخابات ملتوی کرنے کے تعلق سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا۔ کمیشن کے جواب کے بعد خود ریاستی حکومت نے عدالت میں ایک عرضی داخل کی۔ جس پر سماعت کرتے ہوئے سنگیت لوڑھا کی بنچ نے انتخابات کو 6 ہفتوں کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 150

وہیں اس معاملے میں ریاستی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ عدالت کی جانب سے تحریری حکم کے بعد ہی کمیشن اس سلسلے میں کوئی فیصلہ لے گا۔ فی الحال نو تشکیل شدہ 6 میونسپل کارپوریشنز میں ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details