اردو

urdu

All India Congress polling booth: آل انڈیا کانگریس پولنگ بوتھ کی میٹنگ

By

Published : Jan 21, 2022, 5:04 PM IST

All India Congress polling booth

آل انڈیا پولنگ بوتھ بہار کےجنرل سکریٹری ڈاکٹر قمرحسن نے پولنگ بوتھ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف راہل گاندھی کو وزیر اعظم کی کرسی پر پہنچانا ہے۔

نئی دہلی:جامعہ نگر کے شاہین باغ میں انتخاب عالم کی رہائش گاہ پر آل انڈیا کانگریس پولنگ بوتھ کی میٹنگ All India Congress polling booth meet ہوئی، جس میں آل انڈیا پولنگ بوتھ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا، شرکا نے راہل گاندھی کو وزیر اعظم کی کرسی تک پہنچانے کے لیے مشن 2024 کا حلف لیا۔

ویڈیو


میٹنگ میں آل انڈیا پولنگ بوتھ بہار کےجنرل سکریٹری ڈاکٹر قمرحسن نے پولنگ بوتھ کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہدف راہل گاندھی کو وزیر اعظم کی کرسی پر پہنچانا ہے۔ کانگریس نے جو وقار کھویا ہے اسے پانے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، یہی وجہ ہے کہ ہم لوگوں نے آل انڈیا پولنگ بوتھ مہم شروع کی ہے۔


ڈاکٹر قمر حسن نے کہا کہ عوامی نمائندے پولنگ بوتھ سے جیت کر ایوان تک پہنچتے ہیں۔ اس لیے ہمارا ہدف ہے کہ پولنگ بوتھ کو پہلے صحیح کیا جائے۔ اس لیے آل انڈیا کانگریس پولنگ بوتھ مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ہم نے مہم شروع کی ہے وہ اصل بوتھ سطح پر ووٹروں تک پہنچنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Leader Slams BJP And AAP: 'وزیر اعظم مودی اور کیجریوال عوام کو گمراہ کررہے ہیں'


اس موقع پر آل انڈیا پولنگ بوتھ کے قومی صدر انتخاب عالم نے کہا کہ ہمارا مشن 2024 ہے، جس کے لیے ابھی سے محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یہ مہم شروع کی جارہی ہے اور اس کو لے کر نوجوانوں میں جوش ہے اور نوجوان طبقہ اس مہم سے کافی جڑ رہے ہیں۔
میٹنگ میں آل انڈیا پولنگ بوتھ بدرپور اسمبلی حلقہ کے صدر شفیع الرحمن، انجینئر رضوان احمد، عبدالرحمن وغیرہ نے شرکت کی اور آل انڈیا پولنگ بوتھ میں سرگرم رول ادا کرنے کا حلف لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details