اردو

urdu

بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے مقامی پریشان

By

Published : Aug 30, 2021, 9:02 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے شاہ گنڈ علاقے کی خستہ حال سڑک کو لے کر مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس سڑک کی جلد از جلد مرمت کی جائے۔

بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے مقامی پریشان
بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے مقامی پریشان

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شاہ گنڈ علاقے کی ایک اندرونی سڑک کی خستہ حالی عوام کے لئے مشکلات پیدہ کررہی ہے۔

حاجن تحصیل سے منسلک اس گاؤں کی یہ سڑک کئی دیہات کو آپس میں جوڑنے کا کام کرتی ہیں اور دیکھا جائے تو یہ ایک اہم سڑک ہیں لیکن یہ سڑک دھول اور مٹی سے بھری پڑی ہے جس کی وجہ سے یہاں چلنے پھرنے میں لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے مقامی پریشان

وہیں اس سڑک کی خستہ حالی کو لےکر مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اس سڑک پر میگڈم بچھایا جائے تاکہ انہیں پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'سڑک میں جگہ جگہ بڑے گھڑے ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے سڑک پر چلنا دشوار کن ہوتا جارہا ہے۔ انہوں ضلع انتظامیہ سے اس سڑک کی تعمیر کے علاوہ میگڈم ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: شترو علاقے کے رہائشی رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

ایک مقامی شہری نے بتایا کہ 'انہوں نے اس سلسلے میں پہلے بھی کئی دفعہ انتظامیہ کو اس بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے اس کے باوجود اس کو نظرانداز کیا گیا۔'

مقامی لوگوں نے اس سڑک کی تعمیر کو لےکر ایک دفعہ پھر اعلی حکام کو اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details