ETV Bharat / state

کوکرناگ: شترو علاقے کے رہائشی رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 4:57 PM IST

کوکرناگ: شترو علاقے کے رہائشی رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان
کوکرناگ: شترو علاقے کے رہائشی رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

کوکرناگ کے شترو نامی علاقے کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں رابطہ سڑکوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ بنی ہوئی ہے جس کے سبب مقامی باشندوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ضلع اننت ناگ کے شترو، کوکرناگ علاقے کی رابطہ سڑکیں تنگ ہونے کے علاوہ انتہائی خستہ ہوچکی ہیں جس کے سبب مقامی باشندوں کو عبور و مرور میں دقتین پیش آتی ہیں۔ رابطہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں، جن میں اکثر و بیشتر گندہ پانی جمع ہوجاتا ہے جس کے سبب مقامی آبادی کو سخت دشواریوں سے گزرنا پڑتا ہے۔

کوکرناگ: شترو علاقے کے رہائشی رابطہ سڑک کی خستہ حالی سے پریشان

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سمیت معلقہ محکمہ جات سے انہوں نے رابطہ سڑکوں کو کشادہ کرنے اور انکی مرمت کرنے کا مطالبہ کیا تاہم انکے مطابق لوگوں کی دیرنہ مانگ کو ہمیشہ پس پشت ڈال دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ربطہ سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث ایمرجنسی کے دوران عوام کو کئی مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے، جبکہ مریضوں خاص کر حاملہ خواتین کو اسپتال لے جانے میں انہیں کئی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے منتخب عوامی نمائندوں سمیت مقامی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’وہ صرف علاقے میں ووٹ مانگنے کے لیے آتے ہیں، تاہم انتخابات ختم ہونے کے بعد لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔‘‘

مزید پڑھیں: لارنو میں اتشزدگی، رہائشی مکان تباہ

ای ٹی وی بھارت نے فون پر یہ مسئلہ محکمہ دیہی ترقی کے بی ڈی او لارنو، مظفر احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی علاقے کا جائزہ لیں گے اور علاقے میں رابطہ سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لئے ایک پروجیکٹ تیار کرکے اسے اعلیٰ حکام کو ارسال کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ کو منظوری ملنے کے فوراً بعد ہی رابطہ سڑکوں کو تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.