اردو

urdu

بانڈی پورہ: منشیات فروش گرفتار

By

Published : Apr 4, 2021, 1:06 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے گنڈبل پل کے قریب منشیات فروش کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے بڑی مقدار میں ممنوعہ منشیات برآمد کی۔

منشیات فروش گرفتار
منشیات فروش گرفتار

مخصوص معلومات کی بنیاد پر تھانہ بانڈی پورہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بانڈی پورہ کی سربراہی میں ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بانڈی پورہ محمد ادریس کی نگرانی میں گنڈبل پل پر ناکہ لگایا اور چیکنگ کے دوران ایک شخص کو اسپاسموپریکزوان کے 248 کیپسول سمیت 230 ٹیبلٹس الپروزولم اور ٹرامڈول کے 30 انجیکشنز سمیت گرفتار کر لیا۔

منشیات فروش گرفتار

ملزم کی شناخت شوکت احمد گنائی عبید ولد عبدالاحد گنائی ساکنہ سلوسا کریری بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ منشیات ایک منشیات فروش بلال احمد راتھر ولد محد منور راتھر ساکنہ گامرو بانڈی پورہ نے فراہم کی تھی جس کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے۔

اس کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 42/2021 تھانہ بانڈی پورہ میں درج کیا گیا ہے، مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details