اردو

urdu

بانڈی پورہ: منشیات سے متعلق بیداری پروگرام کا انعقاد

By

Published : Aug 22, 2021, 7:14 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں محکمۂ ایکسائز کی جانب سے منشیات سے متعلق بیداری پروگرام کا ڈاک بنگلہ سمبل میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے کے معزز شہریوں نے حصہ لیا۔

بانڈی پورہ: منشیات سے متعلق بیداری پروگرام منعقد
بانڈی پورہ: منشیات سے متعلق بیداری پروگرام منعقد

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری میں محکمۂ ایکسائز کی جانب سے منشیات سے سماج میں ہورہی تباہی کے متعلق ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

بانڈی پورہ: منشیات سے متعلق بیداری پروگرام منعقد

محکمۂ ایکسائز کی جانب سے اس پروگرام کا انعقاد ڈاک بنگلہ سمبل میں منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے معزز شہریوں نے حصہ لیا۔

اس پروگرام کو منعقد کرنے کا مقصد لوگوں میں منشیات کے متعلق آگاہی اور جانکاری فراہم کرنا اور ان کو اس کے نقصانات سے روشناس کرانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کشمیر میں سیاسی کارکنوں کے لیے کام کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے‘

اس دوران محکمۂ ایکسائز کے شمالی کشمیر کے رینج آفیسر نے لوگوں کو منشیات کے نقصانات کے بارے میں بیدار کیا۔ مقررین نے نوجوانوں سے کہا کہ 'وہ منشیات سے دوری اختیار کرتے ہوئے اپنے قریبی لوگوں کو بھی اس کے نقصانات سے بیدار کریں۔ اس پروگرام میں سیول سوسائٹی کے ممبران بھی شامل ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details