نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں تقریباً تین ہفتوں تک دباؤ میں رہنے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔ اس دوران ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں جمعہ کو بھی مستحکم رہیں۔ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ No change in petrol and diesel prices
بین الاقوامی سطح پر آج لندن برینٹ کروڈ 94.33 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 88.40 ڈالر فی بیرل پر رہا۔ گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔
ملک میں گزشتہ چار ماہ سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔