اردو

urdu

شیئر بازار میں آج پھر گراوٹ درج

By

Published : Nov 2, 2021, 8:11 PM IST

چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں ہوئی خریداری نے مارکیٹ کو مزید تنزلی سے بچا یا۔ اس دوران بی ایس ای مڈ کیپ 140.23 پوائنٹس بڑھ کر 25860.41 پوائنٹس اور اسمال کیپ 312.65 پوائنٹس بڑھ کر 28605.70 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

شیئر بازار میں آج پھر گراوٹ درج

غیر ملکی بازاروں میں گراوٹ سے مایوس سرمایہ کاروں کے فروخت کے دباؤ میں آج سینسیکس 109 اور نفٹی 41 پوائنٹس گر گیا۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 109.40 پوائنٹس گر کر 60029.06 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 40.70 پوائنٹس گر کر 17,888.95 پوائنٹس پر آگیا۔ تاہم سرکردہ کمپنیوں کے برعکس، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں ہوئی خریداری نے مارکیٹ کو مزید تنزلی سے بچا یا۔ اس دوران بی ایس ای مڈ کیپ 140.23 پوائنٹس بڑھ کر 25860.41 پوائنٹس اور اسمال کیپ 312.65 پوائنٹس بڑھ کر 28605.70 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اس دوران بی ایس ای کی 3401 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1959 میں تیزی رہی جبکہ 1294 کی قیمتیں گریں۔ این ایس ای کی 30 کمپنیوں کے حصص نے غوطہ لگایا جبکہ 20 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details