اردو

urdu

مالیگاؤں: سرکار کلاں عیدگاہ پر اسی سال سے نماز عید الفطر کا اہتمام ہوگا

By

Published : Apr 29, 2021, 8:58 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے معروف شہر مالیگاؤں کے جنوب مغربی حصے میں کثیر مسلم آبادی کے درمیان عامتہ المسلمین کے لیے وقف کردہ تین ایکڑ قطعہ اراضی پر عید گاہ کا سنگ بنیاد الشیخ سید محمد محمود اشرف میاں اشرفی الجیلانی (سجادہ نشین خانقاہ اشرفیہ حسینیہ سرکار کلاں کچھوچھہ شریف) کے ہاتھوں گزشتہ روز رکھا گیا ہے اور اس عیدگاہ کی تعمیر کے لیے کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

Eidgha
Eidgha

عید گاہ پر اسی سال رمضان المبارک کے اختتام پر نماز عیدالفطر ادا کی جائے گی۔ یہاں نماز کیلئے ممبر اور مصلیٰ کا کام جاری ہے۔ اسی طرح صاف صفائی اور زمین لیول کی جارہی ہے اور دیگر بنیادی سہولیات کے لیے عیدگاہ کے ذمہ داران نے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی مدد اور رہنمائی طلب کی تاکہ جلد ہی عیدگاہ عبادت کے لیے شروع کردی جائے اور عامتہ المسلمین کو آنے جانے کے لیے آسانی ہو اس لئے ایک چھوٹے پل کی تجویز بھی دی ہے۔

اس تعلق سے عیدگاہ کے ذمہ دار محمد عارف (اسٹیمپ وائنڈر) نے بتایا کہ انہوں نے مونسپل کارپوریشن میئر طاہرہ شیخ اور سابق میئر شیخ رشید کے علاوہ میونسپل کمشنر سے یہ مطالبہ کیا تھا کہ وقف کردہ زمین پر تعمیر ہورہی عیدگاہ پر آنے جانے کے لیے راستہ، پانی کا نظم، وال کمپاؤنڈ وغیرہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس سلسلے میں آج ایک نمائندہ وفد نے شیخ آصف کی قیادت میں عیدگاہ کا دورہ کیا اور یہاں کارپوریشن کے انجینئرز کی ٹیم اور دیگر سرکردہ افراد موجود تھے۔

اس ضمن میں شیخ آصف نے وہاں موجود کارپوریشن کے انجینئرز کو بتایا کہ جھانجیشور مندر کے بازو سے ڈپی روڈ سے متصل موسم ندی پر ایک منی بریج تعمیر کی جائے جس کی سائز اور درکار ضروری جگہ کا معائنہ کر کے تعمیر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی ہدایات پر کارپوریشن عملہ کے ساتھ انہوں نے عیدگاہ کا دورہ کیا اور جلد ہی تمام سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details