اردو

urdu

Water Supply Scheme Inauguration رامبن میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح

By

Published : Nov 10, 2022, 7:05 PM IST

رامبن میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح

رامبن میں جل جیون مشن کے تحت دلگوٹھ ریٹرو کے نام سے تین کروڑ انسٹھ لاکھ روپے کی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ڈی ڈی سی کونسلر و بی ڈی سی چیئرمین کے ہاتھوں سرپنچوں کی موجودگی میں اس اسکیم کا افتتاح کیا گیا۔ Water Supply Scheme Inauguration

رامبن: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کی سب ڈویژن رامسو میں علاقہ سربگنی کیلئے جل جیون مشن کے تحت دلگوٹھ کے نام سے تقریبآ ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب کو ضلع ترقیاتی کونسل رکن رامسو نے ڈی سی رامسو سرپنچوں اور محکمہ جل شکتی کی موجودگی میں انجام دی۔ واضح رہے کہ سربگنی علاقہ میں پینے کے پانی کی قلت تھی، تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے چلائی جارہی اسکیم کے تحت علاقے کو پینے کا صاف پانی ملے گا۔ Water Supply Scheme Inaugurates under Jal Jeevan Mission in Ramban

رامبن میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح

مزید پڑھیں:۔Pulwama Water Supply Scheme Awaits Completion : لاجورہ، پلوامہ واٹر سپلائی اسکیم برسوں سے تشنہ تکمیل

اس موقع پر عوامی نمائندوں نے حکومت و انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انکا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا وہیں محکمہ جل شکتی کے افسران نے پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں پورا کرنے کی کوشش کی اور عوام کو جلد پینے کا صاف پانی پہنچانے کا اعادہ کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details