اردو

urdu

Russia Ukraine Conflict: یوکرین میں گولی لگنے سے بھارتی طالب علم زخمی

By

Published : Mar 4, 2022, 9:17 AM IST

Updated : Mar 4, 2022, 9:29 AM IST

وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے بتایا کہ کیئو میں ایک بھارتی طالب علم کو گولی لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد اسے فوری طور پر کیئو کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال بھارتی طلباء یوکرین سے پولینڈ کی سرحد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ بحفاظت بھارت واپس آسکیں۔ Another Indian Student Shot In Kyiv

یوکرین میں ایک بھارتی طالب علم کو گولی لگی
یوکرین میں ایک بھارتی طالب علم کو گولی لگی

روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے درمیان ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت کیئو میں ایک اور بھارتی طالب علم کو گولی لگی ہے جس کے سبب وہ زخمی ہوگیا ہے۔ فی الحال طالب علم کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف شہری ہوابازی کی وزارت میں وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ نے جمعرات کو پولینڈ کے رزیجو ہوائی اڈے پر اے این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ Another Indian Student Shot In Kyiv

انہوں نے بتایا کہ کیئو میں ایک بھارتی طالب علم کو گولی لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد اسے فوری طور پر کیئو کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ فی الحال بھارتی طلباء یوکرین سے پولینڈ کی سرحد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ بحفاظت بھارت واپس آسکیں۔

مزید پڑھیں:۔Fire at Europe's largest nuclear power plant یوکرین: یورپ کے سب سے بڑے جوہری پاور پلانٹ میں لگی آگ

اس وقت چار مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، جیوتی رادتیہ سندھیا، کرن رجیجو اور جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ یوکرین سے متصل ممالک میں بھارتی شہریوں کے انخلاء کی کوششوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ حال ہی میں بھارتی سفارت خانے نے تمام بھارتی شہریوں کو کیئو چھوڑنے کو کہا تھا۔

Last Updated : Mar 4, 2022, 9:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details