اردو

urdu

President Droupadi Murmu صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سکھوئی 30 لڑاکا طیارے میں پرواز کی

By

Published : Apr 8, 2023, 12:00 PM IST

آسام کے تیز پور ایئر فورس اسٹیشن پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سکھوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے میں اڑان بھری۔

Etv Bharat
Etv Bharat

تیزپور (آسام): صدر جمہوریہ ہند دورپدی مرمو نے آسام کے تیز پور ائیر فورس اسٹیشن پر سکھوئی 30 فائٹر جیٹ میں اڑان بھری۔ وہیں انہیں اسٹیشن پر گارڈ آف آنرس پیش کیا گیا۔اس سے قبل سنہ 2009 میں سابق صدر پرتیبھا پاٹل نے اس لڑاکا طیارے میں پرواز کی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے سکھوئی 30 ایم کے آئی لڑاکا طیارے میں سابق صدر بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، پرتیبھا پاٹل اور رام ناتھ کووند بھی پرواز کر چکے ہیں۔ تیز پور میں فضائیہ کے اڈے سے لڑاکا طیارے کے ذریعے صدر جمہوریہ کا دورہ بہت اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ ابھی کچھ دن پہلے ہی چین نے اروناچل پردیش کے 11 مقامات کا نام تبدیل کرکے ان مقامات پر اپنی خودمختاری کا دعویٰ کیا تھا۔ آسام کے گورنر گولاب چند کٹاریہ اور وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے بھی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا خیر مقدم کیا۔ مرمو گروپ کپتان نبین کمار تیواری کے ساتھ پرواز کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ سکھوئی لڑاکا طیارہ ایک جدید طیارہ ہے جس میں دو پائلٹ بیٹھ سکتے ہیں۔ ملک کے 15 ویں صدر دروپدی مرمو نے سکھوئی طیارے میں کو پائلٹ کی سیٹ پر بیٹھ کر آواز کی تیز رفتار سے پرواز کرنے کا ریکارڈ قائم کیا۔ سکھوئی ایک ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے جس میں دو انجن ہیں۔ یاد رہے کہ تیز پور میں واقع ایئر فورس بیس کو ملک کے سب سے بڑے جنگی فضائی اڈوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ ایئر بیس سب سے پہلے انگریزوں نے 1942-43 میں بنایا تھا لیکن بعد میں 29 ستمبر 1959 کو یہ ایک مکمل فضائی اڈہ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں : President Murmu On Fake News فرضی اطلاعات کا پھیلاؤ باعث تشویش، صدر مرمو

ABOUT THE AUTHOR

...view details