اردو

urdu

Justice For Bilkis Bano بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی سے ہم مایوس اور ڈرے ہوئے ہیں، یعقوب پٹیل

By

Published : Oct 20, 2022, 8:17 PM IST

بلقیس بانو کے شوہر یعقوب پٹیل نے 11 ملزمان کی جیل سے رہائی پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ بلقیس بانو کے قصورواروں کو حکومت نے رہا کر دیا ہے، ہم مایوس ہیں اور ڈر بھی لگ رہا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں دوبارہ سے جیل بھیج دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور حکومت سے ہم امید کرتے ہیں کہ انہیں دوبارہ سے جیل بھیج دیا جائے تاکہ انصاف پر ہمارا اعتماد برقرار رہے۔ Bilkis Bano Husband On release of 11 Life Term Convicts

Justice For Bilkis Bano
بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی سے ہم مایوس اور ڈرے ہوئے ہیں، یعقوب پٹیل

گجرات: 27 فروری 2002 ایک ایسی تاریخ ہے، جسے کوئی نہیں بھول سکتا کیونکہ اسی دن گجرات سمیت پورے بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے اور ان فسادات میں داہود ضلع کے رندھیک پور گاؤں کی بلقیس بانو کے خاندان کا نام خبروں میں تھا۔ سنہ 2002 کے فسادات میں بلقیس بانو کی عصمت دری کی گئی تھی اور اس کے خاندان کو قتل کر دیا گیا تھا، اس معاملے پر شکایت بھی درج کرائی گئی تھی۔ کیس سی بی آئی کو سونپ دیا گیا تھا۔ 11 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 15 اگست کو ریاستی حکومت نے 11 ملزمان کو رہا کر دیا تھا۔ جس پر ان کے اہل خانہ اور دیگر نے غم و غصے کا اظہار کیا۔ ان کے شوہر یعقوب پٹیل نے ملزمان کو دوبارہ جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے میں پنچ محل کلکٹر سے بھی آر ٹی آئی کی اپیل کی گئی ہے، لیکن آج تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ Justice For Bilkis Bano

بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی سے ہم مایوس اور ڈرے ہوئے ہیں، یعقوب پٹیل

گجرات فسادات میں بلقیس بانو کے قصورواروں کی رہائی پر ان کے شوہر یعقوب پٹیل نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلقیس بانو کے قصورواروں کو حکومت نے رہا کر دیا ہے، ہم مایوس ہیں اور ڈر بھی لگ رہا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں دوبارہ سے جیل بھیج دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی وہ لوگ پے رول پر رہا ہوتے تھے اور زیادہ دن تک گھروں میں رہا کرتے تھے۔ وہ بلقیس بانو کے گواہوں کو دھمکاتے بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور حکومت سے ہم امید کرتے ہیں کہ انہیں دوبارہ سے جیل بھیج دیا جائے تاکہ انصاف پر ہمارا اعتماد برقرا رہے۔

یہ بھی پڑھیں: Justice For Bilkis Bano بلقیس بانو ہمیں معاف کر دو بلقیس کو انصاف دلانا اصل مقصد

واضح رہے کہ 27 فروری 2002 کے روز گودھرا ریلوے اسٹیشن پر سابرمتی ٹرین کو آگ لگا دی گئی تھی اور متعدد افراد کو زندہ جلا دیا گیا۔ اس دوران گجرات سمیت پورے بھارت میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے۔ اسی دوران گجرات فسادات میں بلقیس بانو کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی اور ان کے خاندان کو قتل کر دیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details