نئی دہلی:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ سو افراد کووڈ-19 انفیکشن سے صحتیاب ہوئے ہیں۔جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,41,27,724 ہو گئی ہے۔ شفایابی کی شرح 98.79 فیصد ہے۔Corona In India
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.81 کروڑ ویکسین لگائے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 474 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں کورونا وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,533 ہو گئی ہے اور شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اسی مدت کے درمیان راجستھان میں 12 معاملات میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان کیرالہ میں کورونا کے 52 متاثرین کی کمی کے بعد ان کی تعداد 2,322 پر آ گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,50,686 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,431 پر مستحکم ہے۔
کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 95 معاملات میں کمی کے بعد، فعال معاملوں کی تعداد گھٹ کر 1,764رہ گئی ہے اور اب تک 40,28,365 لوگ اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 40,302 پر مستحکم ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا کے 49 فعال معاملے کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد کم ہو کر 962 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر79,85,144 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں اس وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1,48,401 ہو گئی ہے۔