ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں کورونا کے 3 مریضوں کی موت

author img

By

Published : Nov 10, 2022, 1:56 PM IST

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.76 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 1016 نئے کیسزکے ساتھ ہی اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 44663968 ہو گئی ہے۔ Corona Cases In India

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وبا سے تین مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد 530514 تک پہنچ گئی ہے، شرح اموات 1.19 فیصد ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.76 کروڑ ویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے 1016 نئے کیسزکے ساتھ ہی اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 44663968 ہو گئی ہے۔New Corona Cases In India

گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے 1385 لوگ صحت مند ہوئے ہیں، جس سے اب کورونا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر44120267 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی دوران پانچ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور دوسری ریاستوں اور خطوں میں اس دوران کورونا کے معاملات میں کمی آئی ہے۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے متاثرہ 29 کیسز میں کمی کے بعد فعال کیسز کی تعداد 2516 تک آ گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 6749764 ہو گئی ہے اوراس دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے سے اموات کا اعدادوشمار 71,422 پربرقرارہے، جبکہ کرناٹک میں کووڈ-19 انفیکشن کے 10 کیسزکم ہونے سے، ان معاملات کی کل تعداد کم ہو کر 1828 رہ گئی ہے اور اب تک 4027968 افراد اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اموات کی تعداد 40300 مستحکم ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹر میں کووڈ-19 انفیکشن کے 98 کیسز کم ہو کر 1320 پر آ گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7984094 ہو گئی ہے، اسی عرصے میں اس وبا سے دو مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 148398 ہو گئی ہے۔

اڈیشہ میں 26 ایکٹو کیسز بڑھ کر 185اور صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1326915 ہو گئی ہے۔ ایک مریض کی موت کے بعد اموات کا اعدادوشمار 9204 ہو گیاہے۔

قومی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وبا کے تین کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں ایکٹیو کیسز کم ہو کر 228 ہو گئے ہیں اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 1979903 ہو گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران کسی مریض کی موت نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 26513 پر مستحکم ہے۔

تمل ناڈو میں بھی 46 ایکٹیو کیسز کی کمی کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد کم ہو کر 862 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 3554209 ہوگئی ہے۔ اموات کا اعدادوشمار 38048 پر برقرارہے۔

تلنگانہ میں کورونا وبا کے 37 کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں ایکٹو کیسز کی تعداد 357 پر آگئی ہے اور اس وبا سے چھٹکارا پانے والوں کا اعدادوشماربڑھ کر 836234 ہوگیاہے، ہلاکتوں کی تعداد 4111 ہے۔

راجستھان میں کورونا کے 48 ایکٹیو کیسز کم ہونے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 295 پر آ گئی ہے۔ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1304855 اوراموات کا اعدادوشمار9647 ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی موت نہیں


یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.