اردو

urdu

راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے

By

Published : Mar 31, 2020, 11:24 PM IST

راجیہ سبھا کے ملازمین اور افسر کورونا وائرس کی وبا سےنمٹنے کےلئے تشکیل پی ایم کیئرس فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ کا عطیہ کریں گے جو 33لاکھ روپے کے برابر ہے۔

راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے
راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ملازمین ایک دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے

سکریٹریٹ کے مطابق جنرل سکریٹری دیش دیپک ورما کی صدارت میں آج تقریباً 50 افسران کی ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے میٹنگ ہوئی، جس میں یہ فیصلہ کیاگیا۔

سکریٹریٹ کے 1300ملازمین اور افسر اس فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ دیں گے، جبکہ مسٹر ورما اور دیگر سینئر افسر اپنی مرضی سے دو دو دن کی تنخواہ دیں گے۔

اپنی طرح کے انوکھے معاملے میں پہلی بار سکریٹریٹ کے تین افسروں کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے ہی وداعی دی گئی۔

دیش دیپک ورما نے لاک ڈاؤن کے دوران پہلے ہفتے میں ہوئے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details