اردو

urdu

کانگریس کا فوجیوں کو خراج عقیدت

By

Published : Jun 19, 2020, 8:34 PM IST

مہا نگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے زیراہتمام کانگریس کے 9 بلاک کے صدور نے ہند - چین سرحد پر مارے جانے والے بھارتی فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

کانگریس کا فوجیوں کو خراج عقیدت
کانگریس کا فوجیوں کو خراج عقیدت

مہا نگر کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے زیراہتمام کانگریس کے 9 بلاک کے صدور نے ہند - چین سرحد پر مارے جانے والے بھارتی فوج کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

کانگریس کا فوجیوں کو خراج عقیدت

ساتھ ہی راہول گاندھی کا یوم پیدائش نہ منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔ سٹی صدر شہاب الدین نے کہا کہ مرکزی حکومت چین کو سرخ آنکھ کیوں نہیں دکھا رہی ہے۔ 2013 میں موجودہ وزیر اعظم منموہن حکومت پر بہت زیادہ حملہ کیا کرتے تھے۔

اب وہ چین کو جواب کیوں نہیں دے رہے ہیں۔ یہ مرکزی حکومت کی ناکامی کی سب سے بڑی مثال ہے ۔ اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ممبر چودھری رام کمار تنور نے کہا کہ تقریبا 67 سال بعد چین نے دھوکے سے ہمارے فوجیوں کو مارا۔ مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔ کانگریس ملک کے ساتھ کھڑی ہے۔ چین بھارت کو کمزور نہ سمجھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details