گاندھی نگر: گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے 70 خواتین سمیت 788 اوردوسرے مرحلے کے لئے 69 خواتین سمیت 833 کے ساتھ کل 1621 امیدوار میدان میں ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر پی بھارتی نے بدھ کو بتایا کہ دوسرے مرحلے کے لیے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 21 نومبر کے بعد اب کل 833 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے 69 خواتین اور 764 مرد ہیں۔ جماعتوں کی کل تعداد 60 ہے۔ ریاست میں حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آٹھ خواتین اور 85 مرد، اہم اپوزیشن کانگریس نے آٹھ خواتین سمیت کل 90 سیٹوں پر، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے ایک خاتون سمیت 93، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 44، گڑوی گجرات پارٹی نے تین خواتین اور 22 مرد، بھارتیہ ٹرائبل پارٹی نے 12 مرد اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے دو خواتین سمیت سات سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جبکہ 285 آزاد امیدواروں میں 21 خواتین اور 264 مرد شامل ہیں۔ Gujarat Assembly Election 2022
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے کے لیے 17 نومبر کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ کے بعد اب کل 788 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں 70 خواتین اور 718 مرد ہیں۔ پارٹیوں کی کل تعداد 39 ہے۔ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ریاست میں نو خواتین اور 80 مرد، مرکزی اپوزیشن کانگریس نے چھ خواتین سمیت کل 89 سیٹوں پر، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے 88، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے 57 اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے چھ نشستوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ جبکہ 339 آزاد امیدواروں میں 35 خواتین اور 304 مرد شامل ہیں۔