اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ سے کرناٹک کے ساتھ سرحدی تنازعہ کیس کی جلد سماعت کی درخواست کی ہے

مہاراشٹرا نے مراٹھی بولنے والےعلاقوں پر کرناٹک کےکنٹرول اور 1956 کےایکٹ کی دفعات کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک مقدمہ دائر کیا

مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ سے کرناٹک کے ساتھ سرحدی تنازعہ کیس کی جلد سماعت کی درخواست کی ہے
مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ سے کرناٹک کے ساتھ سرحدی تنازعہ کیس کی جلد سماعت کی درخواست کی ہے ((IANS))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : September 1, 2026 at 3:21 PM IST

نئی دہلی: مہاراشٹر حکومت نے سپریم کورٹ سے مراٹھی بولنے والے 865 گاؤں اور قصبوں پر کرناٹک کے ساتھ طویل عرصے سے جاری سرحدی تنازعہ سے متعلق اپنے 2004 کے مقدمے کی جلد سماعت کے لیے زور دیا ہے،فی الحال یہ علاقے پڑوسی ریاست کرناٹک کے زیر انتظام ہیں۔ مراٹھی بولنے والے ان گاؤں اور قصبوں میں بیلگاوی (بیلگام)، کاروار، اور نیپانی شامل ہیں،جو موجودہ کرناٹک کے زیر انتظام ہیں۔

منگل کو مہاراشٹر کے وکیل نے چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) سوریہ کانت کی سربراہی میں بنچ کو مطلع کیا کہ اس کیس میں درخواستیں مکمل ہو چکی ہیں۔ وکیل نے بنچ سے درخواست کی، جس میں جسٹس جویمالیہ باغچی اور جسٹس وی موہنا بھی شامل ہیں، اس معاملے کی فوری سماعت کے لیے فہرست بنائیں۔

وکیل نے کہا کہ کرناٹک میں مراٹھی بولنے والے 865 گاؤں ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ صورت حال اس اصول کے خلاف ہے جس کے تحت زبان کی بنیاد پر ریاستوں کی تنظیم نو کی گئی تھی۔

سی جے آئی نے کہا کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں گے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ میں لسٹنگ کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کر سکتا۔مہاراشٹرا نے کرناٹک کے کنٹرول اور 1956 کے ایکٹ کی دفعات کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ایم مودی نے 7.8 فیصد جی ڈی پی کو بتایا قابل تعریف، پھر سونا خریدنے اور غیر ملکی دوروں سے گریز کرنے کی اپیل کی

ریاستوں کی تنظیم نو کے ایکٹ 1956 کے تحت ریاست کی حدود کا تعین زبان کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ کنڑ بولنے والے لوگوں کے غلبے کی وجہ سے، بیلگام کو اس وقت کی میسور ریاست (موجودہ کرناٹک) میں شامل کیا گیا تھا، جب کہ آس پاس کے مراٹھی بولنے والے علاقے مہاراشٹر میں ہی رہے۔