کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ ان کا دورہ ریاستی بجٹ کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک ملک، ایک ووٹ پر میٹنگ میں ان کی جگہ ترنمول کی طرف سے دو ممبران پارلیمنٹ سدیپ بنرجی اور کلیان بنرجی موجود ہوں گے۔
ریاستی بجٹ آئندہ جمعرات کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسی لیے انہیں آخری لمحات میں یہ دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ دراصل وزیر اعلیٰ گزشتہ کچھ دنوں سے بجٹ میں مصروف ہیں۔مرکزی محرومی کے خلاف گزشتہ جمعہ اور ہفتہ کو ریڈ روڈ پر ممتا بنرجی نے دھرنا دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کا عارضی دفتر ڈائس کے پیچھے بنایا گیا تھا۔ ممتا بنرجی چند گھنٹے کے بعد دفتر جا تی تھیں ہ۔ وزیر اعلیٰ نے خود کہا کہ وہ بجٹ سے متعلق مختلف دستاویزات کی جانچ کر رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے دورہ دہلی گزشتہ چند دنوں سے سیاسی حلقوں میں موضوع بحث تھا۔ ترنمول کانگریس کے لیڈران خود وزیر اعلیٰ کے اس دورے سے زیادہ واقف نہیں تھے۔دوسری طرف بائیں بازو، کانگریسی لیڈروںکا کہنا تھا کہ ممتا بنرجی سیاسی حالات کا تجزیہ کرنے کیلئے دہلی جارہی ہیں ۔ریاستی کانگریس کے بہت سے لیڈروں کا کہناتھا کہ ممتا دہلی جا کر کانگریس لیڈر سونیا گاندھی سے مل سکتی ہیں۔ تاہم آخر میں ممتا نے دورہ منسوخ کر دیا۔