اردو

urdu

یوپی کے مدارس میں ووٹنگ فیصد میں اضافہ پر خصوصی پروگرام - Madrasas of UP

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 4, 2024, 6:06 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار پرینکا اوستھی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں پارلیمانی انتخابات کے تعلق سے ووٹنگ کا سلسلہ چل رہا ہے دو مرحلے کا وٹنگ مکمل ہو چکا ہے اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی کوشش ہے کہ ووٹنگ فیصد میں اضافہ ہو۔

مدارس میں ووٹنگ فیصد میں اضافہ پر خصوصی پروگرام
مدارس میں ووٹنگ فیصد میں اضافہ پر خصوصی پروگرام (ETV BHARAT)

لکھنؤ: اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے ذریعے ریاست بھر میں مہم چلائی جا رہی ہے کہ پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ فیصد میں اضافہ ہو اس لیے مدرسوں میں دستخطی مہم کے ساتھ ساتھ سیلفی پوائنٹ بھی لگائے گئے ہیں تاکہ عوام کا رجحان وٹنگ کی جانب مائل ہو اس حوالے سے مدرسہ بورڈ کی رجسٹرار پرینکا اوستھی نے لکھنو میں واقعہ اندرا بھون اور جوار بھون میں بھی سیلفی پوائنٹ نصب کرایا ہے تاکہ ووٹنگ فیصد میں اضافہ ہو۔

مدارس میں ووٹنگ فیصد میں اضافہ پر خصوصی پروگرام (ETV BHARAT)
ای ٹی وی بھارت سے مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار پرینکا اوستھی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں پارلیمانی انتخابات کے تعلق سے ووٹنگ کا سلسلہ چل رہا ہے دو مرحلے کا وٹنگ مکمل ہو چکا ہے اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی کوشش ہے کہ ووٹنگ فیصد میں اضافہ ہو اور زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹ کریں اس تعلق سے ریاست بھر کے مدرسوں میں دستخطی مہم کا اغاز کیا گیا ہے جس میں مدارس اپنے ارد گرد اور اطراف کے علاقوں میں عوام کو ووٹ ڈالنے کے لیے بیدار کر رہے ہیں۔
مدارس میں ووٹنگ فیصد میں اضافہ پر خصوصی پروگرام (ETV BHARAT)
انہوں نے بتایا کہ یہ اس لیے بھی کیا جا رہا ہے کیونکہ کئی علاقوں میں دیکھا گیا ہے کہ وٹنگ فیصد میں واضح کمی رہی ہے لہذا مدارس سے اگر ووٹنگ فیصد میں اضافہ کے لیے پیغام جائے گا تو اس کا خاصا اثر پڑے گا یہی وجہ ہے کہ مدارس کے اساتذہ و طلبا وٹنگ فیصد میں اضافہ کے لیے ریلیاں نکال رہے ہیں اور تمام تر کوششیں کر رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے حق کے رائے دہی کا استعمال کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details