اردو

urdu

راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی تحلیل - RAJASTHAN CRICKET ASSOCIATION

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 2:29 PM IST

RCA Executive Committee Dissolved راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کو تحلیل کرکے ایک ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ ایڈہاک کمیٹی آر سی اے کی باگ دور سنبھالے گی۔ آٹھ اپریل کو آر سی اے کے انتخابات ہوں گے۔

اجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی تحلیل
اجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی تحلیل

جے پور:راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کو تحلیل کر کے ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ رکن اسمبلی جئے دیپ بہانی کو ایڈہاک کمیٹی کا کنوینر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ آر سی اے کے کارگذار صدر دھننجے سنگھ، پون گوئل، رتن سنگھ، ہریش چندر سنگھ، دھرم ویر سنگھ کو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں رجسٹرار کوآپریٹو نے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

ایسی صورت حال میں اب ایک ایڈہاک کمیٹی نئی ایگزیکٹو کی تشکیل تک آر سی اے کام کاج کی دکھ رکھ کرے گی۔ایڈہاک بننے کے بعد موجودہ ایگزیکٹو مکمل طور پر تحلیل ہو چکی ہے۔ دراصل بتایا جاتا ہے کہ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد آر سی اے میں بھی بدامنی شروع ہوگئی تھی۔ اس کے بعد آر سی اے کے اس وقت کے صدر ویبھو گہلوت کو استعفیٰ دینا پڑا۔ان کی جگہ دھننجے سنگھ کو قائم مقام صدر بنایا گیا۔

پڑھیں: راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 8 اپریل کو ہوں گے، دھننجے کھنوسار کا راستہ آسان دکھائی دے رہا ہے۔

انتخابات پر بھی شکوک و شبہات: آر سی اے انتخابات 8 اپریل کو ہونے ہیں۔ایڈہاک کمیٹی کی تشکیل کے بعد انتخابات پر بھی شبک ظاہر کیا جا رہا ہے۔ایسے میں یہ مانا جا رہا ہے کہ اب ایڈہاک کمیٹی لوک سبھا انتخابات کے بعد آر سی اے انتخابات کروا سکتی ہے۔ آر سی اے انتخابات کو ملتوی کرنے کی تجویز پہلے ہی الیکشن کمیشن کو بھیجی جا چکی ہے۔ ایڈہاک کمیٹی لوک سبھا انتخابات کے بعد آر سی اے کے تمام عہدوں پر نئے انتخابات کرائے گی۔ آر سی اے کی بنیاد 1931 میں اجمیر میں رکھی گئی تھی۔اس سے پہلے راجپوتانہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نام سے جانا جاتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details