اردو

urdu

شاہ رخ خان رنکو سنگھ کو ورلڈ کپ ٹی20 میں ہندوستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں - T20 World Cup

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 4:11 PM IST

Shahrukh Khan Reaction کولکاتا نائٹ رائڈرس کے شریک مالک شاہ رخ خان نے کہاکہ رنکو سنگھ کو آئی سی سی منز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔رنکو سنگھ میں عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے کی بھر پور صلاحیت ہے۔

شاہ رخ خان رنکو سنگھ کو ورلڈ کپ ٹی20 میں ہندوستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں
شاہ رخ خان رنکو سنگھ کو ورلڈ کپ ٹی20 میں ہندوستان کی طرف سے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں

کولکاتا:آئی سی سی منز ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد میں ابھی ایک ماہ وقت باقی ہے لیکن کرکٹ کے دیوانوں پر اس کا خمار سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے ممالک نے اپنی اپنی ٹیموں کے اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔ہندوستان کے کرکٹ کے دیوانوں کو قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان کا بے صبری سے انتظار ہے۔

اسی درمیان کولکاتا نائٹ رائڈرس کے شریک مالک شاہ رخ خان نے کہاکہ ان کی یہ ذاتی رائے ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز رنکو سنگھ کو 15 رکنی اسکواڈ میں دیکھنا چائیں گے۔وہ کرکٹ کے مختصر فارمیٹ کے لئے سب فرفکیٹ کھلاڑی ہیں۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے کہاکہ رنکو سنگھ ایک شاندار کھلاڑی ہے۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں اس کی شمولیت یقینی ہے کیونکہ مڈل آردر میں اس کی موجودگی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے اپنی کارکردگی میں بہترلائی ہے ۔وہ ایک محنتی کھلاڑی ہے۔میرے خیال سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو اس کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛شاہ رخ کا رشبھ پنت کے نام جذباتی پیغام - IPL 2024

کنگ خان نے مزید کہاکہ ایسا نہیں کہ میں صرف رنکو سنگھ کی حمایت کر رہا ہے رواں آئی پی ایل میں دوسری فرنچائزی ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے دیگر نوجوان کھلاڑی بھی ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔نوجوان کھلاڑی اس آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details