ETV Bharat / sports

شاہ رخ کا رشبھ پنت کے نام جذباتی پیغام - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 11:31 AM IST

شاہ رخ کا رشبھ پنت کے نام جذباتی پیغام
شاہ رخ کا رشبھ پنت کے نام جذباتی پیغام

Shah Rukh Khan On Rishabh Pant بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے دہلی کیپٹلز کے کپتان رشبھ پنت کو لے کر جذباتی پیغام دیتے ہوئے کہاکہ وہ میرا بیٹے جیسا ہے ۔امید کرتے ہیں وہ پوری طرح سے صحتیاب ہو کر ورلڈ کپ میں اپنی صلاحیت کا لوہا منوائے ۔

کولکاتا: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز اور دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ کے 17ویں سیزن میں اپنے بلے سے دھوم مچا رہے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے ان کی زندگی اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی تھی۔ 30 دسمبر 2022 کو ان کا کار حادثہ ہوا۔اس کے بعد انہیں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا۔

ایک ایسا لگنے لگا تھا کہ دہلی کا یہ بلے باز کا دوبارہ کرکٹ کھیلنا نا ممکن ہے۔لیکن کڑی محنت اور زبردست فٹنس ٹریننگ کے بعد وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے کرکٹ کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھا اور آئی پی ایل کے مقابلوںمیں ایک بار پھر اپنی صلاحیت کو لوہا منوایا۔ایڈن گارڈن میں کولکاتا نائٹ رائڈرس اور دہلی کیپٹلس کے موقع پر بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے رشبھ پنت کو لے کر جذباتی پیغام دیا۔

کولکاتا نائٹ رائڈرس کے شریک مالک شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ رشبھ پنت کی گاری کے حادثے کی ویڈیو دیکھ میں بہت ڈر گیا تھا۔وہ کافی ڈراؤنی تھی۔ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ کیسے یہ حادثہ پیش آیا لیکن کچھ بھی ہوا تھا وہ بھیانک تھا۔ کسی کے ساتھ بھی ایسا کبھی نا ہو۔ میرے لیے رشبھ کی عمر کے لڑکے میرے اپنے بیٹوں کی طرح ہیں۔

بالی ووڈ کے کنگ خان نے کہاکہ میری ٹیم میں بھی بہت سے نوجوان کھلاڑی ہیں۔،میں تمام کھلاڑیوں کو پیار کرتا ہوں اور اپنے بیٹے جیسا مانتا ہوں لیکن کسی کے ساتھ کچھ ہوتا ہے تو بہت برا لگتا ہے۔ کسی کھلاڑی کا زخمی ہونا سب سے بری چیز ہے۔ رشبھ پنت ایک فاتح ہیں۔انہیں مستقبل کے لیے نیک خواہشات کرتاہوں۔

شاہ رخ خان نے پنت سے اپنی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں ان سے ملا تو میں نے کہا،آپ بہت اچھے کھلاڑی ہیں۔اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ کرکٹ کی دنیا میں آپ کو کچھ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جب ابرام نے رنکو سنگھ کو بولنگ کی - ٰIPL 2024

غور طلب ہے کہ دہلی کیپٹلس کے کپتان رشبھ پنت نے اس سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب تک وہ 11 میچوں میں 3 نصف سنچریوں کی مدد سے 398 رنز بنا چکے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 31 چوکے اور 24 چھکے لگے۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 158.56 اور اوسط 44.22 تھا۔ اس کے ساتھ وہ وکٹ کے پیچھے بھی ان کی کارکردگی شاندار رہی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.