اردو

urdu

شوپیاں میں ممنوعہ اشیاء سمیت خاتون گرفتار: پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 4, 2024, 10:11 PM IST

Woman Arrested in Shopian شوپیاں پولیس نے بٹہ پورہ علاقے میں ایک خاتون کے گھر سے 640 گرام چرس جیسا مادہ برآمد کیا ہے ۔ پولیس نے موقع پر ہی خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

woman-arrested-with-charas-in-shopian-police
شوپیاں میں ممنوعہ اشیاء سمیت خاتون گرفتار: پولیس

شوپیاں:جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سرگرمیوں میں ملوث ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار خاتون کے قبضہ سے 640 گرام چرس جیسا مادہ ضبط کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا شوپیاں پولیس کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ بٹہ پورہ علاقے میں ایک خاتون نشلی ادویات سپلائی کرتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے خاتون کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ چھاپہ کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے 640 گرام چرس جیسا مادہ، ایک گرینڈر اور وزن کرنے والی مشین برآمد کی۔

مزید پڑھیں:خاتون منشیات فروش جیل روانہ

پولیس نے اس سلسلے میں مذکوہ خاتون کے خلاف پولیس اسٹیشن شوپیاں میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 21/2024 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس دوران پولیس نے موقع پر ہی خاتون کو گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ آر آر سوین نے یونین ٹریٹری میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث اسمگلروں کے خلاف سخت اور منصوبہ بند کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے ماہانہ جرائم جائزہ میٹنگ سے خطاب کرنے کے دوران کہا کہ 'منشیات کی تجارت انتہائی خطرناک ہے کیونکہ یہ نہ صرف نوجوان نسل کو تباہ کرتی ہے بلکہ دہشت گردی سرگرمیوں کی حمایت کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہے'۔انہوں نے افسروں سے تاکید کی کہ وہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت اور منصوبہ بند کارروائیاں عمل میں لائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details