ETV Bharat / state

خاتون منشیات فروش جیل روانہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 7:58 PM IST

Female drug peddler Arrested in Baramulla sent to kot balwal jail jammuبارہمولہ پولیس نے پی آئی ٹی، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ’’بدنام اور مطلوب خاتون منشیات اسمگلر‘‘ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے۔

خاتون منشیات فروش جیل روانہ
خاتون منشیات فروش جیل روانہ

بارہمولہ (جموں کشمیر) : بڑھتے منشیات فروشی کے رجحان کو قابو کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں جموں کشمیر پولیس نے ’’انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ خاتون منشیات اسمگلر‘‘ کے خلاف PIT NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے خاتون منشیات اسمگلر کو سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں روانہ کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع نے خاتون منشیات اسمگلر کی شناخت افروزہ بیگم، آفری زوجہ مرحوم فیاض احمد ڈار ساکنہ گنی ہمام، بارہمولہ (حال سوپور) کے خلاف مجاز اتھارٹی سے باضابطہ حراستی احکامات حاصل کرنے کے بعد PIT-NDPS ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمہ درج کرکے خاتون منشیات اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا اور بعد ازاں اسے سنٹرل جیل، کوٹ بلوال، جموں میں بھیج دیا گیا ہے۔

بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی خاتون منشیات اسمگلر کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں اور وہ بارہمولہ، ہیگام سوپور اور ضلع کے دیگر علاقوں کے مقامی نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرکے منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود اس نے اپنی سرگرمیاں بند نہ کیں اور مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں دوبارہ ملوث ہوگئی، جس پر اس کے خلاف یہ ایکشن لی گئی اور اسے جیل روانہ کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مادہ برآمد

قبل ازیں بارہمولہ پولیس نے ضلع میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران نارکو ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ان کی تحویل سے چرس اور براؤن شوگر میں برآمد کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.