پلوامہ (جموں کشمیر) :ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ریٹائرڈ) حسنین مسعودی نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے ایم پی فنڈ سے گورنمنٹ ڈگری کالج کو ایک بس وقف کی۔ کالج انتظامیہ نے ممبر پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایک مختلف تقریب منعقد کی گئی اور حسنین مسعودی نے کالیج اسٹاف اور طلبا سے مختلف امور پر بات چیت بھی کی۔ ایم پی نے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے بنیادی ڈھانچے اور اعلیٰ معیار کی دستیابی کے حوالے سے سیر حاصل بحث کی۔
حسنین مسعودی نے اسٹاف ممبران اور طلباء سے بات چیت کی اور تعلیمی اداروں میں ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی اہمیت پر غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء بالخصوص لڑکیوں کو کالج جانے کے دوران ٹرانسپورٹ کی سہولت کی اشد ضرورت رہتی ہے، جس کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے ڈگری کالج ترال کو بس وقف کی ہے تاکہ دور دراز دیہات میں رہائش پذیر طالبات کو کالج آنے میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔