اردو

urdu

پی ڈی پی کی سرینگر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ، امیدواروں کے ناموں پر غور وغوض

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 9:55 PM IST

PDP to Contest Lok Sabha Polls پی ڈی پی نے آج سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔ میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر غور وغوض ہوا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کشمیر کی سبھی نشستوں پر پی ڈی پی اپنے امیدوار میدان میں اتار رہی ہے ۔

Etv Bharatlok-sabha-election-pdp-high-level-meeting-held-in-srinagar
Etv Bharatپی ڈی پی کی سرینگر میں اعلیٰ سطحی میٹنگ، امیدواروں کے ناموں پر غور وغوض

سرینگر: جموں وکشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی آج سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی پی نے پارلیمانی انتخابات میں سبھی نشستوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی سربراہی میں سری نگر میں پارٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔


معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ میں پی ڈی پی کے سینیئر لیڈروں نے شرکت کی، جس دوران ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر غو ر وغوض ہوا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کشمیر کی سبھی نشستوں پر پی ڈی پی اپنے امیدوار میدان میں اتار رہی ہے ۔


انہوں نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کی پارلیمانی نشست سے سینیئر لیڈر محبوب بیگ کے نام پر سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے۔پی ڈی پی ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ کے دوران امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال ہوا۔

مزید پڑھیں:جو کام بی جے پی نہ کر سکی وہ آج نیشنل کانفرنس نے کیا: محبوبہ مفتی


ان کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران پارلیمانی نشستوں کے امیدواروں کا باضابط طورپر اعلان ہوگا۔
بتادیں کہ نیشنل کانفرنس کی جانب پی اے جی ڈی سے ناط توڑنے کے بعد پی ڈی پی نے بھی اب پارلیمانی چناو میں اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ نیشنل کانفرنس پی ڈی پی کو اننت ناگ سیٹ نہیں دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس انڈیا الائنس کے ساتھ کشمیر کی تین پارلیمانی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی، جبکہ کانگریس جموں کی دو سیٹوں پر الیکشن لڑیں گی۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details