سرینگر(جموں و کشمیر):ایک اہم پش رفت کے طور الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) مارچ میں جموں و کشمیر کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔ایسے میں کمیشن آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے یوٹی میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے 12 اور 13 مارچ کو جموں وکشمیر آرہے ہے۔ دورے کے دوران چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار، الیکشن کمشنر انوپ کمار پانڈے اور ارون گوئل کمیشن کے وفد کی قیادت کریں گے۔
اس دورے کا بنیادی مقصد لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے، جو اس سال اپریل-مئی میں منعقد ہونے والے ہیں۔اس کے علاوہ کمیشن خطے میں ایک ہموار اور محفوظ انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی جائزہ لے سکتی ہے۔
یاد رہے کہ 19 جون 2018 سے جموں و کشمیر منتخب حکومت کے بغیر ہے۔ بی جے پی کی طرف سے محبوبہ مفتی کی قیادت والی حکومت کی حمایت واپس لینے کے بعد الیکشن کمیشن نے خطہ میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا حوالہ دیا تھا۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں آخری اسمبلی انتخاباتنومبر-دسمبر 2014 میں منعقد ہوئے تھے۔