بانڈی پورہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں واقع کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن کی جانب سے آج ایل جی انتظامیہ کے خلاف ایک زور دار احتجاج کیا گیا۔ کنٹریکٹرس ایسوسی ایشں بانڈی پورہ کے صدر نصیر احمد میر کی صدارت میں کیے گئے اس احتجاج میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ٹھیکداروں نے شرکت کی۔
ٹھیکداروں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی اور غیر سنجیدگی کے باعث ان کے بیشتر بقایا جات لیپس کر دیے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کو شدید مشکلات سے دوچار کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنٹریکٹرس ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے صدر کا کہنا ہے کہ بیشتر ٹھیکداروں مزدوروں، دکانداروں اور دیگر ساز و سامان فراہم کرنے والی ایجنسیوں کے مقروض ہیں۔