اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں بجلی کے جھٹکے سے ایک بچہ سمیت دو افراد زخمی - Electric Shock Incident In Mandi

Electric Shock Incident ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ راجپورہ میں گزشتہ صبح سویرے بجلی کے شارٹ سرکٹ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔ بجلی کی زد میں دو بھیڑیں اور ایک خچر مارے گیے ہیں ۔

منڈی میں بجلی کے جھٹکے سے ایک بچہ سمیت دو افراد زخمی
منڈی میں بجلی کے جھٹکے سے ایک بچہ سمیت دو افراد زخمی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 5:31 PM IST

منڈی میں بجلی کے جھٹکے سے ایک بچہ سمیت دو افراد زخمی

منڈی:اس واقعے کے بعد زخمیوں کے رشتہ داروں اور مقامی باشندوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہے۔ چونکہ بجلی کی جرنل لائین کے پول سبز درختوں کے ساتھ باندھے ہوئے ہیں۔اس کی وجہ سے اچانک بجلی کا شارٹ سرکٹ کا پیش آیا۔ جس دوران ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

ان کے علاوہ دو بھیڑوں سمیت ایک خچر کی بھی موت واقع ہو گئی ہے جبکہ دیگر بھیڑیں جھلس گئے۔ مقامی باشندوں نے سخت غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یہ کوئی پہلا حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔ بلکہ اس سے قبل کئی حادثات رونما ہوئے ہیں۔تاہم باوجود اس کے محکمہ بجلی کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:بٹوارہ سری نگر میں دریائے جہلم میں مسافر کشتی الٹ گئی، چھ افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا اندیشہ - boat capsizes in River Jhelum

ان کا مزید کہنا تھا ہمارا کنبہ ایک غریب کنبہ ہے اور پورے کنبہ کا گزارا اسی مال مویشی پر ہوتا ہے۔جس سے ہمارے گھر کا خرچا چلتا ہے۔ چونکہ ہمارے پاس اس متبادل کوئی اور وسائل مہیا‌ نہیں ہیں جس سے ہم کنبہ کا پیٹ پال سکیں۔ لہذا انتظامیہ کو اس جانب اپنی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے اور اس بجلی شارٹ سرکٹ میں ہوئے نقصان کی ذمہ داری آخر کون اٹھائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details