ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بٹوارہ سری نگر میں دریائے جہلم میں مسافر کشتی الٹ گئی، چھ افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا اندیشہ - boat capsizes in River Jhelum

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 9:48 AM IST

Updated : Apr 16, 2024, 1:15 PM IST

Passenger Boat Capsizes in River Jhelum in Gandbal: گنڈبل بٹوارہ سری نگر میں دریائے جہلم میں مسافر کشتی الٹ گئی۔ اس حادثہ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جب کہ مزید ہلاکتوں کا اندیشہ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بٹوارہ سری نگر میں دریائے جہلم میں مسافر کشتی الٹ گئی، پانچ افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا اندیشہ

سرینگر: جموں وکشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے گنڈبل بٹوارہ علاقہ میں دریائے جہلم میں آج صبح ایک کشتی ڈوب گئی ہے۔ جس میں عینی شاہدین کے مطابق بیس سے پچیس کے درمیان عام لوگ سوار تھے۔ اس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔ جب کہ دیگر کئی مسافروں کی موت ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق کئی افراد اس حادثہ میں فوت ہوسکتے ہیں۔ ایس ڈی آر ایف اور پولیس اہلکار موقع حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔ راحت رسانی کے کام جاری ہیں۔ علاقہ میں اس حادثہ سے کہرام برپا ہوگیا ہے۔

ڈی سی سری نگر بلال محی الدین نے سری نگر میں کشتی الٹنے پر جائے حادثہ کا جائزہ لیا
بٹوارہ سری نگر میں دریائے جہلم میں مسافر کشتی الٹ گئی، پانچ افراد ہلاک، مزید ہلاکتوں کا اندیشہ

کشتی حادثہ کے ایک عینی شاہد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشتی میں کم از کم 25 افراد سوار تھے۔ جن میں خواتین، بچے اور مرد افراد بھی شامل تھے۔ رسی ٹوٹنے کی وجہ سے کشتی حادثہ کا شکار ہوئی۔ عینی شاہد نے کہا کہ ہم فوراً ہی کشتی کے قریب پہنچے اور تین افراد کو بچالیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بانڈی پورہ میں جھیل ولر میں کشتی الٹنے سے ماہی گیر ہلاک - Wular Lake Bandipora

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گنڈبل کو سرینگر سے جوڑنے کے لیے ایک پل گزشتہ دہائی سے زیر تعمیر ہے، جس کے سبب رہائشیوں کو کشتی کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سرکار نے یہ فٹ برج تعمیر کیا ہوتا تو یہ حادثہ پیش نہیں آتا۔

Last Updated :Apr 16, 2024, 1:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.