اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راہل گاندھی نے لوگوں سے انتخابی دھاندلی کے خلاف لڑنے کی اپیل کی، ’ووٹ چوری‘ ویب پورٹل کا آغاز

کانگریس نے ایک ویب پورٹل شروع کیا جہاں لوگ، الیکشن کمیشن سے جوابدہی کا مطالبہ کرنے کے لیے اندراج کر سکتے ہیں۔

ووٹ چوری ویب پورٹل کا آغاز
راہل گاندھی نے لوگوں سے انتخابی دھاندلی کے خلاف لڑنے کی اپیل کی، ’ووٹ چوری‘ ویب پورٹل کا آغاز (X via @RahulGandhi)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 10, 2025 at 6:36 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے انتخابی دھاندلی کے دعووں کو آگے بڑھاتے ہوئے، کانگریس نے ایک ویب پورٹل شروع کیا ہے جہاں لوگ "ووٹ چوری" کے خلاف بھارت کے الیکشن کمیشن سے جوابدہی کا مطالبہ کرنے کے لیے اندراج کر سکتے ہیں اور ڈیجیٹل ووٹر فہرستوں کے لیے اپوزیشن لیڈر کے مطالبے کی حمایت کا اظہار کر سکتے ہیں۔

راہل گاندھی نے پورٹل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں زور دیا کہ "یہ غداری ہے، یہ راجدروہ ہے، وقت آئے گا! ہم آپکو پکڑیں گے! بچنے والے نہیں ہو! یہ ضروری ہے کہ ہم ووٹ چوری کو بے نقاب کریں۔"

ہندی میں ایکس پر ایک پوسٹ میں، راہل گاندھی نے کہا کہ "ووٹ چوری" 'ایک شخص، ایک ووٹ' کے بنیادی جمہوری اصول پر حملہ ہے، اور زور دے کر کہا کہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کے لیے صاف و شفاف ووٹر فہرست ضروری ہے۔

انہوں نے کہا، "الیکشن کمیشن سے ہمارا مطالبہ واضح ہے -- شفافیت دکھائیں اور ڈیجیٹل ووٹر لسٹ کو عام کریں، تاکہ عوام اور سیاسی جماعتیں خود اس کا آڈٹ کر سکیں۔" راہل گاندھی نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ووٹ چوری پورٹل پر رجسٹر کرکے ان کے مطالبے کی حمایت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی ہے۔ کوئی بھی پورٹل کے لنک پر کلک کر کے "ووٹ چوری ثبوت، الیکشن کمیشن کے احتساب کا مطالبہ اور ووٹ چوری کی رپورٹ" ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہے۔

پورٹل پر ویڈیو میں، انہوں نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن کے درمیان ملی بھگت کے ذریعے انتخابات میں "بہت بڑی مجرمانہ دھوکہ دہی" کے اپنے دھماکہ خیز دعووں کو دہرایا۔ انہوں نے کرناٹک کے ایک حلقے میں ایک تجزیہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ یہ "آئین کے خلاف جرم" ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس ملک بھر میں ’ووٹ چوری‘ مہم چلائے گی، 11 اگست کو کھرگے کریں گے پارٹی رہنماؤں سے تبادلہ خیال - NATIONWIDE VOTE THEFT CAMPAIGN

پورٹل میں ایک پیغام بھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ووٹ ہماری جمہوریت کی بنیاد ہے، لیکن یہ "بی جے پی کے منظم حملے کے تحت ہے، جس میں الیکشن کمیشن کا بھی ہاتھ ہے۔ بنگلور سنٹرل کے صرف ایک اسمبلی حلقہ میں، ہمیں 1 لاکھ سے زیادہ جعلی ووٹرز ملے جنہوں نے بی جے پی کو اس لوک سبھا سیٹ جیتنے میں مدد کی۔ تصور کریں کہ 70-100 سیٹوں پر ایسا ہو رہا ہے - اس طرح کا عمل آزاد انتخابات کو تباہ کر دے گا۔"