اردو

urdu

الیکشن کمیشن کا کے سی آر کو نوٹس، کانگریس پر کیا تھا متنازعہ تبصرہ - EC Issues Notice To Ex Telangana CM

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 4:34 PM IST

الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو کانگریس پارٹی کے تضحیک آمیز ریمارکس پر نوٹس جاری کیا ہے اور ان سے 18 اپریل تک جواب دینے کو کہا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کے سی آر کو نوٹس، کانگریس پر کیا تھا متنازعہ تبصرہ
الیکشن کمیشن کا کے سی آر کو نوٹس، کانگریس پر کیا تھا متنازعہ تبصرہ

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے تلنگانہ کے سابق وزیر اعلی اور بھارت راشٹرا سمیتی کے صدر کے چندر شیکھر راؤ کو نوٹس جاری کیا ہے۔ غور طلب ہو کہ چندر شیکھر راؤ نے 5 اپریل کو سرسیلا ضلع میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کانگریس پارٹی کے بارے میں قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ کمیشن نے اس سلسلے میں آج نوٹس جاری کیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ اس نوٹس کا جواب 18 اپریل کی صبح 11 بجے تک دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سینئر نائب صدر جی نرنجن نے کے سی آر کے بیان پر اعتراض کیا تھا اور اس سلسلے میں کمیشن میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے نوٹس جاری کیا۔ شکایت کے جواب میں سرسیلا ضلع انتخابی افسر راجنا نے ایک رپورٹ دی، جس میں کہا گیا کہ سابق سی ایم کے سی آر نے پریس کانفرنس کے دوران کانگریس پر قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا۔ شکایت میں کے سی آر کے بیانات کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

کمیشن کے پولنگ پینل نے تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر سے جمعرات 18 اپریل کو صبح 11 بجے تک جواب دینے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی کمیشن نے کہا کہ اگر مقررہ وقت میں جواب نہیں دیا گیا تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔ غور طلب ہو کہ جیسے ہی لوک سبھا انتخابات 2024 کا اعلان ہوا، 16 مارچ کو پورے ملک میں ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہو کہ الیکشن کمیشن نے اب تک درج شکایات کا بھی ذکر کیا ہے۔ کل شکایات میں سے 51 بھارتیہ جنتا پارٹی کی تھیں، جن میں سے 38 معاملات میں کارروائی کی گئی۔ ساتھ ہی کانگریس کی جانب سے 59 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 51 مقدمات میں کارروائی کی گئی۔ دیگر فریقین کی جانب سے 90 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 80 کیسز میں کارروائی کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details