ETV Bharat / state

کانگریس پارٹی نے کے چندر شیکھر راو کو سیاسی موقع دیا تھا: وزیراعلی تلنگانہ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 16, 2023, 2:29 PM IST

Telangana chief minister Revanth Reddy on KCR political journey ریاست تلنگانہ کے اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر مباحثہ کے دوران بی آر ایس کے رہنما و سابق ریاستی وزیر کے ٹی آر کے ریمارکس تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ہی کے سی آر کو سیاست کا موقع دیا تھا۔

Telangana chief minister Revanth Reddy
Telangana chief minister Revanth Reddy

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے اسمبلی میں بی آر ایس کے رکن و سابق وزیرتارک راما راو کی تنقید کا جواب دیا۔آج گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے تارک راما راو نے الزام لگایا کہ کانگریس کے قبل ازیں کے دور حکومت میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا اور عوام کو بھوک کے مسائل کا سامنا تھا، نلگنڈہ فلورائیڈ کا شکار تھا اور دیورا کونڈا میں بچوں کی فروخت ہوتی تھی۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے اس پر کہا کہ کانگریس پارٹی نے کے چندر شیکھر راو کو سیاسی موقع دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ان کو یوتھ کانگریس کا صدر بنایا تھا۔ کانگریس نے چندر شیکھر راو کو رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر کے طور پر موقع دیا۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ سابق وزیر تارک راما راو مینجمنٹ کوٹہ کے تحت اسمبلی میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن بی آر ایس ان کے جواب سے بے چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے ارکان کو یہ کہنا چاہئے کہ ان کے دس سالہ دور میں کیا ہوا؟ انہوں نے ریمارک کیا کہ متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی راج شیکھر ریڈی نے ہریش راؤ کو ایم ایل اے کے بغیر وزیر کا عہدہ دیا تھا۔ انہوں نے ریمارک کیا کہ بعض این آرآئیز کو جمہوریت کا جذبہ سمجھ میں نہیں آتا۔

مزید پڑھیں: انتخابات کے دوران وعدہ کردہ 6 ضمانتوں پر جلد از جلد عمل کیا جائے گا

وزیراعلی نے کہا کہ ریاستی کابینہ کا گورنر کی تقریر میں حکومت کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال اور تحمل کے ساتھ اپوزیشن کو تعمیری تجاویز دینے کا رواج ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ 50 سال پہلے کی حکمرانی کے بارے میں بحث کرنے کے لیے ایک پورا دن مختص کیا جائے، لیکن اب ہم ریاست میں پچھلے 9 سالوں میں ہونے والی ترقی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کو حکومت کے مستقبل کے لائحہ عمل اور گورنر کے خطبہ کو سمجھتے ہوئے مثبت تجاویز دینا چاہئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.