Sri Lanka Crisis: سری لنکا میں ایمرجنسی، مظاہرین کا پی ایم ہاؤس پر قبضہ

By

Published : Jul 13, 2022, 4:40 PM IST

thumbnail

کولمبو، صدر گوٹابایا راجا پکسے کے فوج کے طیارے میں ملک چھوڑ کر مالدیپ جانے کے بعد بدھ کو وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ وکرما سنگھے سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کم از کم 1500 لوگ آج صبح فلاور روڈ، کولمبو 07 پر واقع وزیر اعظم کے دفتر کے قریب احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سکیورٹی فورسز کو فسادات بھڑکانے والوں کو گرفتار کرنے کے وزیر اعظم کی طرف سے حکم کے باوجود لوگوں کا احتجاج جاری ہے۔ یہ مظاہرے صدر راجا پاکسے کے ملک سے فرار ہونے کی اطلاع کے بعد ہو رہے ہیں۔ وہ آج صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا باضابطہ اعلان کرنے والے تھے کہ اس سے پہلے ہی وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ Sri Lanka Crisis

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.