thumbnail

سنیل شیٹی نے ذہنی صحت پر مردوں کو کھل کر بات کرنے کا مشورہ دیا

By

Published : Aug 3, 2023, 3:38 PM IST

سنیل شیٹی نے میڈیا سے ایک مختصر بات چیت کے دوران ذہنی صحت کے بارے میں بات کی۔ اداکار نے '24/7 آن لائن مینٹل ہیلتھ' ہیلپ لائن سینٹر کے لانچ کے دوران اس بارے میں بات کی۔ وہ اس سینٹر کے سرپرست ہونے کے ساتھ اس کے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔ جب اداکار سے یہ سوال کیا گیا کہ  کیا اس طرح کی مہم سے سوشانت سنگھ راجپوت کو فائدہ ہوسکتا تھا اگر اسے پہلے متعارف کرایا ہوتا تب اسٹار نے کہا کہ مردوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے جذباتی پہلو کو سمجھیں۔ اپنے کرئیر کے دوران آئی اتار چڑھاؤ کے بارے میں بات کرتے ہوئے  ہیرا پھیری اداکار نے انکشاف کیا کہ اس چیز نے انہیں کبھی پریشان نہیں کیا کیونکہ وہ ہمیشہ اپنی تکلیفوں کے بارے میں بات کرتے تھے، مدد حاصل کرتے تھے کیونکہ ان کے لیے ان کی خوشی اور خاندان ان کی اولین ترجیح ہے۔ سنیل شیٹی جلد ہی ہیرا پھیری 3میں نظر آئیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.