ترن آدرش نے پٹھان پر کہا' آج تک کسی ہندی فلم نے یہ کامیابی حاصل کی'

By

Published : Jan 27, 2023, 5:11 PM IST

Updated : Feb 3, 2023, 8:39 PM IST

thumbnail

تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے جمعہ کو انکشاف کیا کہ شاہ رخ خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم پٹھان نے ایک اور سنگ میل عبور کیا اور دوسرے دن تقریباً 70 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ پٹھان نے ریتک روشن کی وار، یش کے کے جی ایف 2 کے ہندی ورژن کے پہلے دن کی کمائی کو مات دینے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایکشن سے بھرپور فلم عالمی باکس آفس پر پہلے دن 100 کروڑ کے کلب میں بھی داخل ہوگئی ہے۔

سدھارتھ آنند کے ہدایتکاری  اور یش راج فلمز کے ذریعہ پروڈیوس کردہ فلم پٹھان کو ہندی، تمل اور تیلگو زبانوں میں یوم جمہوریہ 2023 سے ایک دن قبل 25 جنوری کو ریلیز کیا گیا۔ پٹھان شاہ رخ خان کی چار سال بعد سلور اسکرین پر پہلی فلم ہے۔ یہ  ایک ایکشن جاسوسی فلم ہے۔

فلم میں سلمان خان کا بھی کیمیو نظر آیا ہے۔ یہ فلم یش راج فلمز کے اسپائی یونیورس کا ایک حصہ ہے۔ اس فرنچائز میں وار اور ٹائیگر کے تینوں پارٹ شامل ہیں۔ وار فلم کی ہدایتکار سدھارتھ آنند نے کی ہے۔ وہیں فلم پٹھان میں دیپیکا پڈوکون کے علاوہ جان ابراہم بھی مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں۔

Last Updated : Feb 3, 2023, 8:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.