ETV Bharat / sukhibhava

Benefits of Tamarind املی کا پانی گرمیوں میں ہاضمے کو صحت مند رکھتا ہے

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 10:12 PM IST

املی ذائقے میں کھٹا ہوتا ہے لیکن یہ صحت کے مفید ہوتا ہے، املی کا پانی پینے سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے اس کے علاوہ ذیابیطس اور وزن کو کنٹرول کرنے میں املی مدد کرتا ہے۔ Tamarind water keeps digestion healthy in summer

املی کا پانی گرمیوں میں ہاضمے کو صحت مند رکھتا ہے
املی کا پانی گرمیوں میں ہاضمے کو صحت مند رکھتا ہے

حیدرآباد: املی ایک ایسا فوڈ ہے جو ذائقہ میں کھٹا میٹھا دونو ہوتا ہے۔ املی کا نام سنتے ہی منہ میں پانی آجاتا ہے۔ بہت کم لوگ ایسے ملیں گے جو املی نہیں کھائے ہوں گے، لیکن کیا آپ نے کبھی املی کا پانی بنا کر پیا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کے لیے املی کا پانی بنانے کی ترکیب لیکر آئے ہیں۔ املی کا پانی پینے سے آپ کا ہاضمہ درست رہتا ہے۔ املی ذیابیطس اور وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہی نہیں املی اینیمیا جیسی بیماری کو بھی دور کرتا ہے، تو آئیے جانتے ہیں املی کا پانی بنانے کا طریقہ۔

املی کا پانی بنانے کے لیے ضروری اجزاء

  • املی 200 گرام
  • زیرہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
  • دھنیا پاؤڈر 1 کھانے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  • چاٹ مسالہ 2 چھوٹے چمچ
  • مرچ پاؤڈر 2 چمچ
  • چینی 2 چمچ
  • پودینے کی چٹنی 1کھانے کا چمچ
  • ہرا دھنیا 3 چمچ باریک کٹا ہوا

مزید پڑھیں:

املی کا پانی بنانے کا طریقہ

املی کا پانی بنانے کے لیے سب سے پہلے املی لیں، پھر اسے 1 کپ گرم پانی میں بھگو کر تقریباً 1 گھنٹے کے لیے رکھ دیں، اس کے بعد اس کا پانی الگ برتن میں نکال لیں، پھر املی کا گودا ہاتھوں سے باہر نکال لیں، اس کے بعد املی کے پانی میں تقریباً 6-7 گلاس پانی ملا لیں، پھر اس میں املی کا گودا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، پھر آپ اس میں بوندی ڈالیں اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں، ٹھنڈا ہونے بعد آپ اس کا استعمال کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.