ETV Bharat / sukhibhava

New Study: اینٹی ڈپریسنٹس کے ساتھ اوپیوآئڈ لینے سے 'اوور ڈوز' کا خطرہ بڑھتا ہے

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 4:46 PM IST

اینٹی ڈپریسنٹس کے ساتھ اوپیوآئڈ لینے سے 'اوور ڈوز' کا خطرہ بڑھتا ہے
اینٹی ڈپریسنٹس کے ساتھ اوپیوآئڈ لینے سے 'اوور ڈوز' کا خطرہ بڑھتا ہے

ایک تحقیق کے مطابق درد سے نجات ملنے والی دوائی اوپیوآئڈ کا استعمال اگر کسی اینٹی ڈپریسنٹ گولیوں کے ساتھ کیا جاتا ہے تب 'اوپیوآئڈ اوور ڈوز' کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ Opioids Increase Risk of Overdose

اوپیوآئڈ درد سے نجات والی ادویات میں استعمال کی جاتی ہے۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر اینٹی ڈپریسنٹ گولیوں کے ساتھ بعض اوپیوآئڈ کی گولیاں لی جاتی ہیں تب ' اوپیوآئڈ اوور ڈوز' کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ Opioids Increase Risk of Overdose

یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولینا-جنوبی کیرولینا کے کلینکل فارمیسی کے اسسٹنٹ پروفیسر اسماعیل یونس نے بتایا کہ 'میرے ساتھیوں کے ذریعہ شائع کی گئی ایک تحقیق کے مطابق درد سے نجات دینے والی دوائی ' آکسی کوڈون کو اگر ڈاکٹروں کی تجویز کردہ اینٹی ڈپریسنٹ گولی 'سیلیکٹو سیروٹینین ریوپٹک انہیبٹرس (ایس ایس آر آئیس) کے ساتھ لیا جاتا ہے تب ' اوپیوآئڈ اوور ڈوز' کا خطرہ بڑھ سکتا ہے'۔ اوور ڈوز کا مطلب ہوتا ہے آپ کسی دوائی کو ڈاکٹر کے ذریعہ تجویز کردہ مقدار سے زیادہ لینے لگتے ہیں۔ ڈاکٹر اکثر سرجری یا چوٹ یا کینسر جیسی بعض بیماری کے بعد شدید درد سے نجات دلانے کے لیے آکسی کوڈون یعنی درد سے نجات دلانے والی دوائی کی تجویز کرتے ہیں۔ اوپیوآئڈ بھی اسی طرح کی ایک دوائی ہے جو درد سے نجات دلاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس دوائی کو نشہ ور دوائی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

سال 2019 میں امریکہ میں دوا کی زیادہ مقدار (اوور ڈوز) لینے سے ہونے والی 70 فیصد سے زیادہ اموات کے پیچھے کی وجہ اوپیوآئڈ تھی۔ چونکہ ڈپریشن کے بہت سے مریض بھی مختلف طرح کے جسمانی درد کا تجربہ کرتے ہیں، اس لیے انہیں اکثر اینٹی ڈپریسنٹس گولی ایس ایس آر آئیس کے ساتھ اوپیوآئڈ بھی تجویز کی جاتی ہے۔ اس سے پہلے ہوئی تحقیق سے یہ پتہ چلا تھا کہ ' بعض ایس ایس آر آئیس جیسے 'فلوکسیٹائن اور پیروکسیٹائن جگر میں ملنے والے ایک انزائم، جو جسم میں آکسی کوڈون جیسی دوائیوں کو توڑنے میں مدد کرتی ہے، کو بننے سے روک دیتی ہے۔ جس کے نتیجے میں آکسی کوڈون کا بڑھتا ہوا اثر حادثاتی طور پر اوور ڈوز کا باعث بن سکتا ہے۔

اسماعیل مزید بتاتے ہیں کہ 'میں نے اور میرے ساتھیوں نے آیا مختلف قسم کے ایس ایس آر آئس کی گولیاں آکسی کوڈون کی زیادہ مقدار لینے کے مریض کے خطرے کو متاثر کر سکتی ہیں، جاننے کے لیے تین بڑے امریکی ہیلتھ انشورنس کے ڈیٹا بیس کا جائزہ لیا۔ ہم نے اس تحقیق میں 20 لاکھ سے زیادہ بالغوں کو شامل کیا جنہوں نے 2000 اور 2020 کے درمیان ایس ایس آر آئیس کے استعمال کے ساتھ آکسی کوڈون لینا شروع کیا تھا۔ اس گروپ میں موجود لوگوں کی اوسط عمر 50 کے لگ بھگ تھی اور 72 فیصد خواتین تھیں۔ شرکا میں 30 فیصد سے زائد لوگ ایس ایس آر آئیس میں فلوکسیٹائن اور پیروکسیٹائن لے رہے تھے۔ ہم نے پایا کہفلوکسیٹائن اور پیروکسیٹائن لینے والے مریضوں میں دوسرے ایس ایس آر آئس استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں آکسی کوڈون کی زیادہ مقدار لینے (اوور ڈوز) کا خطرہ 23 فیصد زیادہ تھا۔

دائمی درد میں مبتلا تقریباً 30 فیصد مریض اوپیوآئڈ لینے کے دوران منشیات کے منفی اثرات کا تجربہ کرتے ہیں۔ اوپیوآئڈ کی دوسری قسم کی دوائیں اوور ڈوز اور دیگر نقصان دہ اثرات کے خطرے کو بڑھاتی ہیں۔ 'سال 2019 میں امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے دوائیاں بنانے والوں کو 'gabapentinoids'، جو کہ عام طور پر مرگی اور درد کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوائیوں کی ایک کلاس ہے، کے استعمال کے بارے میں نئے وارننگ شامل کرنے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ ایڈمنسٹریشن نے 'اوپیوآئڈ ' اور دیگر دوائیوں کے حوالے سے بھی یہی ہدایت دی تھی۔

اسماعیل بتاتے ہیں کہ' ہمارے مطالعے کے نتائج بتاتے ہیں کہ عام طور پر استعمال ہونے والے کون سے اینٹی ڈپریسنٹس گولیاں مکمنہ طور پر 'اوپیوآئڈ اوور ڈوز' کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفتیش کرنے کی ضرورت ہے کہ کس طرح اوپیوآئڈ دوسرے دوائیوں کے ساتھ کھائے جانے کی وجہ سے منفی اثرات پیدا کرتا ہے کیونکہ اس سے ڈاکٹروں اور مریضوں کو بہتر طور پر یہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ بیک وقت کون سی دوائیں لینا محفوظ ہیں'۔

مزید پڑھیں: New Study: وٹامن بی 6 بے چینی کو کم کرنے میں مددگار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.