Symptoms of Heart Attack: ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی علامات کیا ہیں

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 11:03 AM IST

کیا ہے ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی علامات
کیا ہے ہارٹ اٹیک سے قبل ظاہر ہونے والی علامات ()

موجودہ وقت میں ہارٹ اٹیک کے کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ یہ طبی مسئلہ تب پیش آتا ہے جب خون اور آکسیجن کی مناسب مقدار دل تک نہیں پہنچ پاتی اور شریانوں میں کولیسٹرول جمع ہونے لگتے ہیں۔ Symptoms that appear in the body before a heart attack

حیدرآباد: آج کل کے مصروف طرز زندگی اور غلط خوراک کی وجہ سے دل سے متعلق امراض کا خطرہ کافی بڑھ گیا ہے۔ ان بیماریوں کا سامنا تب کرنا پڑتا ہے جب دل تک خون اور آکسیجن کی مناسب مقدار نہیں پہنچتی ہے۔ شریانوں میں کولیسٹرول جمع ہونے کی وجہ سے دل کی بیماری جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دل سے متعلق کسی بھی قسم کی بیماری ہو تو اس کی علامات جسم کے دوسرے حصوں پر ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ تو آئیے اس مضمون کے ذریعے جانتے ہیں کہ دل سے متعلق امراض کی علامات جسم کے کن حصوں میں ظاہر ہوتی ہے۔

بدہضمی کا مسئلہ: دل سے متعلق امراض کی ایک اہم علامت بدہضمی کا احساس ہے۔ لوگ اکثر بے چینی کو بدہضمی سے جوڑتے ہیں اور اس پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔ اگر آپ سینے اور پیٹ میں جلن کے ساتھ بے چینی محسوس کررہے ہیں تو یہ دل سے متعلق امراض کی نشاندہی کرتا ہے۔ بعض اوقات معدے سے متعلق بیماریوں کی وجہ سے بھی اس قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ مسئلہ کئی دنوں تک برقرار رہے تو یہ ضروری ہے کہ آپ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

سینے میں جکڑن: سینے کے چارو اور بھاری پن یا جکڑن کا احساس دل سے متعلق بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔ سینے میں بھاری پن، جکڑن اور دباؤ کا احساس ہارٹ اٹیک کی ابتدائی علامات کے طور پر دیکھی جاتی ہیں۔ اگر آپ کے سینے میں درد بہت بڑھ گیا ہے اور ناقابل برداشت ہے، تو آپ کو فوری طور پر ڈاکٹر سے ملنا چاہئے۔

جبڑے اور گردن کے ارد گرد درد

دل کا دورہ پڑنے پر نہ صرف سینے میں درد ہوتا ہے بلکہ اس کی وجہ سے جسم کے دیگر حصے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ اگر آپ بغیر کسی وجہ کے اپنے جبڑے یا گردن کے ارد گرد درد محسوس کر رہے ہیں، تو آپ فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

متلی اور بلوٹنگ: یہ مسئلہ خواتین میں عام طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس صورت حال میں بے چینی محسوس ہوتی ہے اور سینے میں درد سے پہلے شخص کو بار بار محسوس ہوتا ہے کہ اسے قے ہونے والا ہے۔ بلوٹنگ اور متلی کا مسئلہ اکثر عام سمجھا جاتا ہے۔ لیکن آپ کو بلوٹنگ اور متلی کے مسئلے کو نظر انداز کرنے کی غلطی نہیں کرنی چاہئے۔

انتہائی تھکاوٹ: دل سے متعلق مسائل کا براہ راست تعلق اس حقیقت سے ہے کہ اس دوران جسم کے بعض حصوں میں خون کا بہاؤ مناسب مقدار میں نہیں ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو سانس کی تکلیف اور تھکاوٹ محسوس ہوتی ہے۔ اس دوران کم سے کم جسمانی سرگرمی کی وجہ سے بھی انسان بہت زیادہ تھکاوٹ کا شکار ہونے لگتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ٹخنوں میں درد: پاؤں میں سوجن اور سانس لینے میں دشواری دل کی ناکامی کی سب سے عام علامات میں سے ایک ہے۔ تاہم ٹخنوں کی سوجن ٹانگوں کی رگوں میں رکاوٹ کی وجہ سے بھی ظاہر ہوتی ہے۔ ہارٹ فیل کے آخری مرحلے میں اس قسم کے سوجن پیٹ اور آنکھوں کے ارد گرد ظاہر ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.