ETV Bharat / sukhibhava

Respiratory Diseases Increase in Delhi: دہلی میں آلودگی کی وجہ سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ

author img

By

Published : Jan 12, 2023, 1:19 PM IST

دہلی میں سردی اور آلادگی کا قہر مسلسل جاری ہے، جس کی وجہ سے ہسپتال پہنچنے والوں کی تعداد میں 15 تا 20 فیصد کا اضافہ درج کیا جاریا ہے۔ آلودھی کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ respiratory diseases Increase due to pollution in Delhi

دہلی میں آلودگی کی وجہ سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ
دہلی میں آلودگی کی وجہ سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ

نوئیڈا: دہلی سے متصل علاقے میں سردی کا قہر جاری ہے۔ بچے، بوڑھے، جوان، سب کی صحت اس وقت خراب ہو رہی ہے۔ اس سردی میں ہونے والے نزلہ، زکام ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ خواہ کتنی ہی دوائیاں کیوں نہ کرائی جائیں، اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ڈاکٹر بھی اس سے حیران ہیں۔ بخار ہو یا زکام صرف 3 سے 5 دنوں میں ٹھیک ہو جاتا تھا۔ اب یہ طویل عرصے تک ٹھیک نہیں ہو پارہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں بیمار ہو رہے ہیں۔ ہسپتال پہنچنے والوں کی تعداد میں بھی تقریباً 15 سے 20 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ آلودگی کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے اور لوگوں کو طرح طرح کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ صحت بھی اس معاملے کو لیکر چوکنا اور فکر مند ہے۔ محکمہ صحت اور ضلع گوتم بدھ نگر کے افسر ڈاکٹر چندن کے مطابق بڑھتی ہوئی آلودگی اور سردی 10 سال سے کم عمر کے بچوں اور 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے مہلک ثابت ہو رہی ہے۔ آئی اے این ایس سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آلودگی کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور علاج کے لیے پرائیویٹ اور سرکاری اسپتالوں کا چکر لگا رہے ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر اس کی تین وجوہات بتائی ہیں، انہوں نے کہا کہ جو لوگ صبح و شام کام کے لیے گھروں سے نکل رہے ہیں۔ ان کے لیے بڑھتی ہوئی آلودگی اب سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ جن لوگوں کی قوت مدافعت بہت کمزور ہے، وہ بھی آلودگی کی وجہ سے کئی مسائل کے شکار ہورہے ہیں۔ اس کے ساتھ جو لوگ پہلے ہی کئی بیماریوں میں مبتلا ہیں وہ بھی کافی پریشان ہیں اور آلودگی ان کے مرض میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بنتی جارہی ہے۔

وہیں اگر بڑھتی ہوئی آلودگی اور سردی کی بات کی جائے تو آنے والے دنوں میں یہ آلودگی مزید خطرناک ثابت ہونے والی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے چند دنوں میں سردی مزید بڑھے گی اور پارہ مزید کم ہوگا۔ جس کے بعد لوگوں کو سانس کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ دہلی میں سخت سردی کے پیش نظر حکومت کی جانب سے نجی اسکولوں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کرکے 15 جنوری تک بند رکھنے کا احکام جاری کیا گیا ہے۔ دہلی میں کچھ اسکولز 8 جنوری تک بند تھے اور 9 جنوری سے کھلنے والے تھے۔ تاہم اس حکم کے بعد سے اب ان اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید سات دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

دوسری جانب دہلی میں سرکاری اسکولز یکم جنوری سے 15 جنوری تک بند ہیں۔ بتادیں کہ اس وقت پورے شمالی بھارت میں برفیلی ہواؤں کا قہر جاری ہے۔ دہلی، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، شمالی راجستھان، بہار، مغربی بنگال، سکم، آسام، تریپورہ، مدھیہ پردیش میں اگلے دو سے تین دنوں تک کہرہ گرنے کا امکان ہے۔ جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.