ETV Bharat / sukhibhava

Monkeypox Linked to Heart Disease منکی پاکس دل کے امراض سے منسلک

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 3:27 PM IST

منکی پاکس کی پہلی کیس اسٹیڈی ایک 31 سالہ مرد پر کی گئی ہے جس میں منکی پاکس انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی، انفیکشن سے متاثر ہونے کے ایک ہفتے بعد مریض میں ایکیوٹ مایوکارڈائٹس کی علامات پائی گئیں۔

منکی پاکس دل کے امراض سے منسلک
منکی پاکس دل کے امراض سے منسلک

نئی ڈہلی: منکی پاکس کی پہلی کیس اسٹیڈی ایک 31 سالہ مرد پر کی گئی ہے جس میں منکی پاکس انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی، انفیکشن سے متاثر ہونے کے ایک ہفتے بعد مریض میں ایکیوٹ مایوکارڈائٹس کی علامات پائی گئیں۔ Monkeypox linked to acute heart problem in 1st case study

جے اے سی سی جرنل (JACC) میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق مریض نے منکی پاکس کی علامات شروع ہونے کے پانچ دن بعد ایک ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا، جس میں بخار، چہرے، ہاتھوں اور پوشیدہ مقام پر سوجن دیکھا گیا۔ مریض تین دن بعد ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں دوبارہ واپس آیا تو بائیں طرف سینے میں جکڑن اور درد کی شکایت کی۔ محققین کے مطابق 'مایوکارڈائٹس' پہلے چیچک کے انفیکشن سے منسلک تھا۔ Monkeypox Linked to Heart Disease

منکی پاکس کیس رپورٹس کی چیف ایڈیٹر جولیا گریپسا نے کہا کہ اس کیس اسٹڈی کے ذریعے منکی پاکس وائرس سے ہونے والے امراض مایوکارڈائٹس کی روک تھام کے لیے تحقیق کی جارہی ہے"۔ اس مطالعہ میں مایوکارڈائٹس کی تشخیص میں مدد کے لیے CMR میپنگ، ایک جامع امیجنگ ٹول کا استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نازک وقت میں منکی پاکس پر تحقیق کرنے والے محققین کی تعریف کرتا ہوں کیونکہ منکی پاکس عالمی سطح پر پھیلتا جا رہا ہے، اس لیے منکی پاکس سے متعلق سب کو جانکاری ہونا ضروری ہے۔ Monkey pox cases on rise

مزید پڑھیں:

وہیں پرتگال ساؤ جواؤ یونیورسٹی ہاسپیٹل سینٹر میں شعبہ کارڈیالوجی سے تعلق رکھنے والی انا ازابیل پنہو اور اس تحقیق کی سرکردہ مصنفہ نے کہا، "منکی پاکس کا معاملہ ممکنہ طور پر دل کی بیماری کو نمایاں کرتا ہے۔" ہے۔" Monkeypox Linked to Heart Disease

منکی پاکس کے شروعاتی علامات سانس لینے میں تکلیف، جسم پر زخم، خارش بخار، سردی لگنا، لمف میں سوجن جیسے امراض شامل ہوسکتے ہیں۔ زیادہ تر انفیکشن ہلکے ہوتے ہیں، اور علامات دو سے چار ہفتوں تک رہ سکتی ہیں۔ عالمی وباء میں 50,000 سے زیادہ منکی پاکس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اس سال 50,496 کیسز اور 16 اموات کی فہرست جاری کی ہے۔ (آئی اے این ایس)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.