ETV Bharat / sukhibhava

Corona Cases in Maharashtra: مہاراشٹر میں کووڈ کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 9 لوگوں کی موت

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 10:50 PM IST

مہاراشٹر میں بدھ کے روز COVID-19 کے 1,000 سے زیادہ نئے کیسز اور نو اموات ریکارڈ کی گئیں۔ جس میں ممبئی اور پونے سے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔ مسلسل بڑھتے معاملوں نے افسران کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔ Maharashtra reports over 1,000 Covid cases, 9 deaths in 24 hours

مہاراشٹر میں کووڈ کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 9 لوگوں کی موت
مہاراشٹر میں کووڈ کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 9 لوگوں کی موت

ممبئی: ملک کی مختلف ریاستوں میں ایک بار پھر سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔ مہاراشٹر محکمہ صحت کے مطابق، ریاست میں بدھ کو COVID-19 کے 1,000 سے زیادہ نئے کیسز اور نو اموات ریکارڈ کی گئیں۔ جس میں ممبئی اور پونے سے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔ مسلسل بڑھتے معاملوں سے افسران کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 کے 1,115 نئے معاملے درج ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 5،421 ہو گئی ہے۔ ممبئی میں فعال کیسوں کی تعداد 1577، تھانے 953، پونے 776 اور ناگپور میں 548 ہے۔ جبکہ پرہانی ضلع میں کوئی کیس نہیں ہے۔

کورونا وائرس سے ہونے والی کل نو اموات میں سے پانچ ممبئی سرکل میں ہوئی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ممبئی سرکل میں انفیکشن کی سب سے زیادہ تعداد 590 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے بعد پونے سرکل میں 190، ناگپور سرکل میں 174، کولہاپور سرکل میں 50، اکولا سرکل میں 45، لاتور سرکل میں 37، ناسک سرکل میں 15 اور اورنگ آباد سرکل میں 14 کیسز درج کئے گئے ہیں۔

مارچ 2020 میں کووڈ-19 کی وبا کے آغاز کے بعد سے، ریاست میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 81,52,291 ہو گئی ہے اور اب تک کل 1,48,470 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ صحت کے حکام نے 24 دسمبر 2022 سے ممبئی، پونے اور ناگپور بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر آنے والے مسافروں کی بے ترتیب اسکریننگ شروع کر دی ہے۔اب تک 40,250 مسافروں پر RT-PCR ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 67 کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ مثبت مسافروں میں ممبئی سے 15، پونے سے 12 اور تھانے، پالگھر، اورنگ آباد، سانگلی، امراوتی، ستارا اور ناگپور سے ایک ایک مسافر مثبت آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اس کے علاوہ گجرات سے چھ، اتر پردیش سے پانچ، کیرالہ، اڈیشہ اور مغربی بنگال سے تین تین، تلنگانہ، راجستھان اور تمل ناڈو سے دو دو اور دہلی، گوا، آسام، بہار، تمل ناڈو، کرناٹک اور پنجاب سے ایک ایک معاملے شامل ہیں۔ خدشہ ہے کہ آنے والے ہفتوں میں کووڈ-19 کے معاملات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ممبئی اور ریاستی صحت کے حکام نے یقین دلایا ہے کہ وہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.