Use of Eggs During pregnancy: کیا حمل کے دوران انڈا کھانا محفوظ ہے؟

author img

By

Published : Dec 19, 2022, 2:01 PM IST

کیا حمل کے دوران انڈا کھانا محفوظ ہے؟

انڈے کو صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حمل کے دوران خواتین اہنی خوراک میں انڈے کو شامل کرسکتی ہیں۔ ماں بننے والی خواتین کے لیے انڈا کھانا محفوظ ہے یا نہیں۔

حیدرآباد: اکثر لوگ ناشتے کے دوران مختلف طریقے سے اپنی خورواک میں انڈا شامل کرتے ہیں۔ انڈے کو صحت کے لیے صحت بخش سمجھا جاتا ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا حمل کے دوران انڈے کا استعمال کیا جا سکتا ہے؟ ماں بننے والی بہت سی خواتین کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ کیا ان کے لیے انڈے کھانا محفوظ ہے یا نہیں؟ آئیے اس کے بارے میں کچھ تفصیل سے جانتے ہیں۔ Is it safe to eat eggs during pregnancy?

کیا حمل کے دوران انڈا کھانا محفوظ ہے؟

جب بھی کوئی عورت حاملہ ہوتی ہے تو ڈاکٹر انہیں کچھ چیزوں کی لسٹ سونپتا ہے جسے نہیں کھانا ہوتا ہے۔ اس لسٹ میں کچی اور آدھی پکی ہوئی چیزیں بھی شامل ہوتی ہیں۔ کچی اور آدھی پکی چیزوں میں بیکٹیریا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں جو حاملہ خاتون اور اس کے پیدا ہونے والے بچے کی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ عام طور پر لوگ کچی یا آدھی پکی ہوئی چیزوں کو آسانی سے کھا سکتے ہیں کیونکہ ان کا مدافعتی نظام بہت مضبوط ہوتا ہے لیکن حاملہ خواتین کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ہے۔ حمل کے دوران خواتین کا مدافعتی نظام بہت کمزور ہو جاتا ہے۔

حمل کے دوران انڈا کھانا خواتین کے لیے بالکل محفوظ تصور کیا جاتا ہے لیکن خیال رہے کہ انڈا مکمل پکا ہوا ہونا چاہیے۔ اس دوران آدھے پکے ہوئے انڈے کو کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ Is it safe to eat eggs during pregnancy?

حمل کے دوران انڈوں کا استعمال کیسے کریں۔

آپ کو معلوم ہوگا کہ انڈوں سے سالمونیلا نامی بیماری لگنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے جو آپ اور آپ کے بچے کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر مایونیز کا استعمال کرنے سے بھی منع کرتے ہیں کیونکہ اس میں انڈے کا استعمال ہوتا ہے۔

انڈے میں بہت سی خوبیاں پائی جاتی ہیں جس کو دیکھتے ہوئے بہت سے لوگ انڈے کو مکمل طور پر پکا کر کھاتے ہیں جب کہ کچھ لوگ آدھے پکے ہوئے انڈے کھانا پسند کرتے ہیں۔ جب کہ کئی ممالک میں کچے انڈے کا پیلا حصہ بھی پکے ہوئے کھانے میں ملا کر کھایا جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ حاملہ ہیں تو آپ کو کچے انڈے کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ حاملہ خواتین کو ایسی چیزیں نہیں کھانی چاہئے جن میں کچے یا آدھے پکے ہوئے انڈے استعمال کیے گئے ہوں۔Use of eggs during pregnancy

اگر آپ حمل کے دوران کچے یا آدھے پکے ہوئے انڈے کھاتے ہیں تو آپ کے بچے کو کئی طرح کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا اور ایمنیوٹک فلوئڈ میں انفیکشن ہو سکتا ہے۔ عورت کے حاملہ ہونے کے بعد، بچہ دانی میں سیال بننا شروع ہو جاتا ہے، اسے امنیوٹک فلوئڈ کہا جاتا ہے۔

حمل کے دوران کس قسم کے انڈے کا استعمال کرنا چاہئے۔

حمل کے دوران انڈے کو کھانے سے پہلے اسے اچھی طرح پکا لیں۔ خیال رہے کہ انڈے کا پیلا حصہ بہنا نہیں چاہیے۔ انڈے کو مکمل طور پر پکنے میں تقریباً 10 سے 12 منٹ لگتے ہیں۔ اگر آپ تلے ہوئے انڈے استعمال کر رہے ہیں تو انہیں دونوں طرف سے 2 سے 3 منٹ تک پکائیں۔ سپر مارکیٹ سے انڈے خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ صرف ایسے ہی انڈے خریدیں جن میں ’’پاسچرائزڈ‘‘ لکھا ہو۔

مزید پڑھیں:

حمل کے دوران انڈا کھانے کے فوائد

حمل کے دوران انڈا کھانا کسی بھی خواتین کے لیے مفید ہوسکتا ہے لیکن خیال رہے کہ اسے اچھی طرح سے پکانا چاہیے۔ انڈے میں فیٹ، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ بہت کم مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ زیادہ پروٹین اور صحت بخش چکنائی والی غذائیں کھانے سے جسم میں بلڈ شوگر کی سطح برقرار رہتی ہے جس سے حمل کے دوران ذیابیطس کا خطرہ کم رہتا ہے۔ کئی بار خواتین کو حمل کے دوران ذیابیطس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وٹامن ڈی مخصوص قسم کے انڈوں میں پایا جاتا ہے۔ مرغیوں کے انڈوں میں وٹامن ڈی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے جو نامیاتی طریقوں سے پالے جاتے ہیں۔ Is it safe to eat eggs during pregnancy?

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.