ETV Bharat / sukhibhava

Corona New Cases in Jharkhand جھارکھنڈ میں H3N2 اور کورونا کے نئے کیسز کی تصدیق

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 10:59 PM IST

ھارکھنڈ میں H3N2 اور کورونا کے نئے کیسز
ھارکھنڈ میں H3N2 اور کورونا کے نئے کیسز

جھارکھنڈ میں H3N2 اور کورونا کے کیسز ملنے سے محکمہ صحت الرٹ پر ہے اور انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹیسٹ ٹریک ٹریٹ کے فارمولے پر اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہے۔ H3N2 and Corona New cases in Jharkhand

رانچی: جھارکھنڈ میں H3N2 انفلوئنزا کے دو اور کورونا کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ہی ریاست میں کوویڈ کے نئے فعال کیسوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہوگئی ہے۔ ریاستی حکومت کے محکمہ صحت نے نئے کیسز کے پیش نظر تمام اضلاع اور بلاکس کو الرٹ کر دیا ہے۔ انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ٹیسٹ ٹریک ٹریٹ کے فارمولے پر اقدامات کرنے کی ہدایات دی ہے۔ ہیلتھ ورکرز سے کہا گیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں، ہاتھ کی صفائی کریں اور دیگر کوویڈ پروٹوکول پر عمل کریں۔

H3N2 انفلوئنزا کا پہلا کیس ہفتہ کو جمشید پور میں درج کیا گیا تھا، جبکہ دوسرا کیس اتوار کو رانچی میں پایا گیا۔ جمشید پور میں ایک 68 سالہ خاتون وائرس سے متاثر پائی گئی۔ جو ٹاٹا مین اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ایسٹ سنگھ بھوم کے سول سرجن ڈاکٹر جوجھر مانجھی کے مطابق ممکنہ علامات والے چھ مریضوں کے نمونے جانچ کے لیے مائیکرو وائرولوجی لیب میں بھیجے گئے تھے۔ ان میں ایک خاتون مریض میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خاتون کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد، خاندان کے چار دیگر افراد کو بھی ضلع نگرانی کے محکمے نے گھر میں آئیسولیٹ کر دیا ہے۔ ان کے نمونے بھی لیے گئے ہیں۔ ان میں سے دو لوگوں کو ہلکی زکام اور کھانسی ہے۔ متاثرہ خاتون کی کوئی سفری تاریخ نہیں ہے۔H3N2 انفلوئنزا کے انفیکشن اے متاثر ایک بچی رانچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کا آکسیجن تھراپی سے علاج کیا جا رہا ہے۔

جھارکھنڈ میں ہفتہ کو کورونا کے پانچ نئے مثبت کیسز سامنے آئے۔ ان میں سے دو مریض رانچی، دو مشرقی سنگھ بھوم اور ایک دیوگھر سے ہیں۔ اس سے پہلے رانچی میں کورونا کے دو فعال مریض تھے، ایک مشرقی سنگھ بھوم میں، ایک لاتیہار میں اور ایک دیوگھر میں۔ انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے بعد، رانچی صدر اسپتال کی نئی عمارت میں 20 بستروں کا آئسولیشن وارڈ تیار کیا گیا ہے۔ یہاں آکسیجن، وینٹی لیٹر، ایچ ایف این سی وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی، RIMS انتظامیہ کے مطابق آئسولیشن وارڈ میں 24 بستروں کو ریزرو رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں کووڈ کیسز میں اضافے کی خبروں کے بعد، لوگ صحت کے مراکز اور اسپتالوں میں کووڈ ویکسینیشن کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ ریاست میں 23 فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے کووڈ ویکسین کی دوسری خوراک نہیں لی ہے۔ محکمہ صحت نے مرکزی حکومت سے بچوں کی ویکسینیشن کے لیے Covivax ویکسین کی خوراک فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی اے این ایس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.