ETV Bharat / sukhibhava

Corona cases in China: چین نے کورونا کے باعث دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرانکس مارکیٹ بند کردی

author img

By

Published : Aug 29, 2022, 5:53 PM IST

چین میں کورونا کے معاملے
چین میں کورونا کے معاملے

چین کے شینزین میں جنوبی ٹیکنالوجی کا مرکز ہواکیانگبی میں دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرانکس کی ہول سیل مارکیٹ کو حکومت نے چار دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کیسز پر قابو پایا جاسکے۔ Corona cases increase in China

چین نے پیر کے روز کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو روکنے کے لیے شینزین کے جنوبی ٹیکنالوجی کا مرکز ہواکیانگبی میں دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرانکس ہول سیل مارکیٹ کو چار دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔China closed world largest electronics market due to Corona ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اس کی اطلاع دی ہے کہ ہواکیانگبی میں کاروباری کارروائیوں کی معطلی کا اعلان شینزن حکومت کی جانب سے وبا پر قابو پانے کے لیے ایک اقدامات ہیں۔ تاہم ہواکیانگبی کے بند ہونے سے پروڈکٹ کی سپلائی چین میں نئے خطرات کا اضافہ ہوا ہے، کیونکہ ہائی ٹیک انڈسٹری کا 2020 میں شینزین کی جی ڈی پی میں 20 فیصد کا حصہ تھا۔

چین میں ہواکیانگبی عالمی الیکٹرانکس سورسنگ کا مرکز ہے، جس کو پیر سے جمعرات تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں تمام دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے، سوائے ضروری کاروبار جیسے سپر مارکیٹس، ریستوراں اور فارمیسیوں کے ۔

مزید پڑھیں:

رپورٹ میں کہا گیا ہے'ریسٹورنٹ کو صرف ٹیک اوے فراہم کرنے کی اجازت ہے۔ اس کے علاوہ تمام خدمات معطل رہے گی۔ رپورٹس کے مطابق پیر کو شینزین میں COVID-19 کے گیارہ کیسز کی تصدیق ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 24 میٹرو اسٹیشنز کو بند کر دیا گیا اور ضلع فوٹیان میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔ Corona cases increase in China

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.