ETV Bharat / sukhibhava

Vaccination Campaign in Belgium: بیلجیئم نے اومیکرون بوسٹر مہم کا آغاز کیا

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 1:51 PM IST

بیلجیئم نے ایک نئی ویکسینیشن مہم کی شروعات کی ہے جو کورونا کے امیکرون ویریئنٹ کے خلاف کافی ماثر ہے۔ یہ بنیادی طور پر ان لوگوں کے لیے ایک بوسٹر شاٹ ہے جو پہلے COVID-19 کی ویکسین حاصل کرچکے ہیں۔ Vaccination Campaign in Belgium

بیلجیئم نے اومیکرون بوسٹر مہم کا آغاز کیا
بیلجیئم نے اومیکرون بوسٹر مہم کا آغاز کیا

برسیلز: بیلجیئم نے ایک نئی ویکسینیشن مہم کی شروعات کی ہے جو کورونا کے امیکرون ویریئنٹ کے خلاف کافی ماثر ہے۔ یہ بنیادی طور پر ان لوگوں کے لیے ایک بوسٹر شاٹ ہے جو قبل میں COVID-19 کی ویکسین حاصل کرچکے ہیں۔

پیر کے روز سے شروع کی گئی مہم میں بنیادی طور پر 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد اور ہسپتالوں میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کو لگائی جارہی ہے۔

سنہوا نیوز ایجنسی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق نئی اومیکرون بوسٹر مہم کا یہ پہلا مرحلہ والونیا، فلینڈرز اور برسلز-کیپیٹل کے علاقے میں 12 ستمبر سے 1 اکتوبر تک چلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

پیر کو سامنے آنے والے ایک اعداد و شمار کے مطابق 65 سال سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو 700,000 سے زیادہ دعوت نامے بھیجے گئے ہیں جو حفاظتی ٹیکوں کی شرائط پر کھرا اترتے ہیں۔

سائنٹیفک انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے مطابق 29 اگست سے 4 ستمبر کے درمیان اوسطاً 1,489 نئے کووِڈ 19 انفیکشن ریکارڈ کیے گئے، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہے۔

جیسے جیسے سردی کا موسم قریب آرہا ہے، کچھ ماہرین ایک نئی لہر کی توقع کر رہے ہیں اور احتیاطی تدابیر برتنے کی اپیل کررہے ہیں۔ 5 ستمبر تک بیلجیم میں کوویڈ 19 ویکسین کی 25,800,728 خوراکیں دی گئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.