Summer Skincare Hacks: گرمیوں میں اپنی جلد کا خیال کیسے رکھیں

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 3:43 PM IST

Updated : Apr 25, 2022, 12:13 PM IST

گرمیوں میں اپنے جلد کا خیال کیسے رکھیں

جب جلد کی دیکھ بھال کرنے کی بات آتی ہے تب لوگ تھوڑے فکرمند ہوجاتے ہیں اور اپنی جلد کا خیال کیسے رکھیں اس کے بارے میں مطالعہ کرنا شروع کرتے ہیں۔ پھر جلد کی دیکھ بھال ان کی ترجیحی فہرست میں شامل ہوجاتی ہے۔ لہذا گرمیوں میں جلد کی دیکھ بھال کے لیے چند نکات یہ ہیں۔

آب و ہوا کو مدنظر رکھتے ہوئے یعنی گرمیوں کی آمد کے ساتھ لوگوں کو اپنے پانی پینے کے مقدار کو شعوری طور پر بڑھانا چاہیے اور اندر سے ہائیڈریٹ رہنے کے لیے ناریل پانی، گنے کا رس اور دیگر مشروبات جیسے کھیرا کا پانی پینا چاہیے۔ ایک اسکین کیئر برانڈ کی سی ای او ویشالی شاردا نے لوگوں کو ایسی مصنوعات کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے جو پیراپین سے پاک، خوشبو سے پاک اور سلفیٹ فری ہوں۔ Summer Skincare Hacks

  • گرمیوں کی وجہ سے جلد میں خارش اور رنگت آتی ہے۔ اس کے علاج کے لیے لوگوں کو قدرتی مصنوعات جیسے ایلو ویرا، پودینہ، میریگولڈ، گلاب پانی، دہی اور صندل کا استعمال شروع کر دینا چاہیے۔ ان اجزاء کو لگانے سے جلد کو سکون ملتا ہے، اور جلد کو اندر سے تازہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ دہی جب چہرے پر لگائی جائے تو یہ ایکسفولییٹر کا کام کرتا ہے اور مردہ خلیوں کو صاف کرتا ہے۔
  • چونکہ موسم گرما ہے، لوگ گھر میں ہی ملنے والی مصنوعات کو استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آلو ٹین کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ آلو کو پیس کر اس کا رس نکال سکتے ہیں اور اسے جسم کے تمام حصوں پر لگا سکتے ہیں، یقینا آپ کو اپنی جلد پر مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔ جلد کو نرم کرنے کے لیے کٹے ہوئے ٹماٹر کے رس کا استعمال کرسکتے ہیں۔
  • بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے لوگوں کو دن میں دو بار جلد کو صاف اور موسچرائز کرنا چاہیے۔ دن کے وقت، کوئی ہلکا موسچرائزر لگا سکتے ہیں اور رات کے وقت جلد پر تھوڑا بھاری موسچرائز لگائیں۔ اپنی جلد کو ہر قسم کی نقصان دہ شعاعوں سے بچانے کے لیے روزانہ سن اسکرین لگائیں، چاہے آپ گھر کے اندر ہوں، فون یا لیپ ٹاپ پر کام کر رہے ہوں۔
  • ایسی مصنوعات استعمال کریں جو آپ کی جلد کی قسم کے لیے بنائی گئی ہوں، مثال کے طور پر اگر آپ کی جلد آئلی ہو یا اس کے برعکس ہو، ایسے میں صرف آئیلی جلد کے حساب سے بنائے گئے کلینسر کا استعمال کریں۔ آپ اپنے جلد میں کیا لگا رہی ہیں، اس کے بارے میں علم ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ موسم گرما میں لوگ کریم والے مصنوعات استعمال کرنے کے بجائے جیل کریم والے مصنوعات کی جانب زیادہ راغب ہورہے ہیں۔

ہماری جلد کی ماہر ڈاکٹر سائلجا سورپانینی کچھ گھریلو علاج اور بنیادی تدابیر تجویز کرتی ہیں جن پر گھر میں رہتے ہوئے بھی عمل کیا جا سکتا ہے:

  • کیلامین لوشن کو جلد کے متاثرہ جگہوں پر دن میں دو یا تین بار لگائیں
  • ایک تولیہ کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر جلد پر رکھیں
  • ایلو ویرا جیل بھی بہت موثر ہے۔
  • کانٹے دار ہیٹ پاؤڈر جلد کی جلن میں مدد کرتا ہے۔
  • اگر صورتحال مزید خراب ہو جائے تو فون پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ وہ مناسب دوا تجویز کر سکتے ہیں، جو زبانی گولیوں یا مرہم کی شکل میں ہو سکتی ہے۔

فنگل انفیکشن اور مہاسوں کے مسائل کے لیے

  • گرمیوں میں اور ورزش کرنے کے بعد پسینہ زیادہ آنے کی وجہ سے، بغلوں یا زیرِ ناف کے علاقے فنگل انفیکشن سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ لہذا، آپ کو لازمی ہے:
  • ورزش کے فوراً بعد غسل کریں۔
  • اگر ممکن ہو تو گرمیوں میں دن میں دو بار نہائیں۔
  • نہانے کے بعد خود کو اچھی طرح خشک کریں۔
  • خود کو خشک کرنے کے بعد ٹیلکم پاؤڈر استعمال کریں۔
  • ہلکے، سوتی کپڑے پہنیں۔

مزید پڑھیں: Tanning Can Harm Your Skin: ٹیننگ آپ کے جلد کے لیے کتنا خطرناک؟

Last Updated :Apr 25, 2022, 12:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.