ETV Bharat / state

'آئی لیگ میں کامیابی حاصل کرنا اولین مقصد'

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 5:28 PM IST

محمڈن اسپورٹنگ کلب کے جنرل سکریٹری شیخ محمد وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ آئی لیگ میں کوالیفائی کرنے پر خوشی ہے، لیکن اصل امتحان اب ہوگا۔

mohammedan sporting
محمڈن اسپورٹنگ کلب آئی لیگ میں کوالیفائی

بھارتی فٹ بال کی تاریخی کلب محمڈن اسپورٹنگ کے کوالیفائی کرنے پر جشن کا سلسلہ جاری ہے۔ محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سکریٹری شیخ وسیم اکرم نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے سے ہی کام ختم نہیں ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصل کام ابھی شروع ہوا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

بھارتی فٹبال کی تاریخ محمڈن اسپورٹنگ کے بغیر ادھوری ہے۔ کلب کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ پہلے آئی لیگ میں کوالیفائی کرنا ہمارا اولین مقصد تھا، لیکن اب ہمارے سامنے چمپئین کلب انڈیا بننے کا ہدف ہے۔

شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ آئی لیگ کے لئے مضبوط ترین ٹیم بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ آئی لیگ کی ٹرافی جیت سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسٹ بنگال اور موہن بگان کے انڈین سپر لیگ میں کھیلنے کی وجہ سے محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم اس مرتبہ آئی لیگ میں بنگال فٹبال کی نمائندگی کرے گی۔

محمڈن اسپورٹنگ ایک فین فالوینگ کلب ہے۔ ایسٹ بنگال اور موہن بگان کے شیدائی بھی سیاہ سفید جرسی والی ٹیم کی حمایت کریں گے۔

مزید پڑھیں:

محمڈن اسپورٹنگ کلب نے آئی لیگ میں جگہ بنالی

واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم سات برسوں آئی لیگ کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔ محمڈن گر وپ چمپئن کی ٹیم سے حیثیت سے مین ڈرا میں کوالیفائی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.